Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

471 - 689
٢  ولنا قولہ تعالیٰ ولیطّوّفوا بالبیت العتیق من غیر قید الطہارة فلم تکن فرضا ٣  ثم قیل ہی سنة و الاصحّ انہا واجبة لانہ یجب بترکہا الجابر ولان الخبر یوجب العمل فیثبت بہ الوجوب٤  فاذا شرع 

ہے البتہ بہتر ہے کہ وضو ہومو سوعہ کی عبارت یہ ہے ۔ المسئلة ٤٤٨۔ یجوز الطواف علی غیر وضوء و لا شیء علیہ و لا اعادة ، و اذا أجنب الانسان فھو کالطائف علی غیر وضوء یجوز لھما الطواف ، و یستحب کون الانسان علی طھارة ۔ (مو سوعة امام شافعی ، باب الخلاف فی الطواف علی غیر طھارة ، ج خامس ، ص ٢٧٣،  نمبر٦٢٠٤)  اس عبارت میں ہے کہ بغیر طہارت کے طواف کر لیا تو طواف ادا ہو جائے گا البتہ اچھا نہیں ہے ۔ 
ترجمہ:   ٢  ہماری دلیل اللہ تعالی کا قول ( ولیطوفوا بالبیت العتیق  )(آیت ٢٩ سورة الحج٢٢)ہے بغیر طہارت کی قید کے ، اس لئے طہارت فرض نہیں ہو گی ۔ 
تشریح :  ہماری دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالی نے فر ما یا کہ پرانے گھر کا طواف کرو ،اور اس میں طہارت کی قید نہیں لگائی ، جس کا مطلب یہ ہوا کہ بغیر طہارت کے طواف کیا جا سکتا ہے ، طہارت فرض نہیں ہے ، لیکن اوپر کی حدیث میں طہارت کے طرف اشارہ ہے اس لئے حدیث کی وجہ سے طہارت سنت ، یا واجب قرار دی گئی ۔  
ترجمہ:   ٣  پھر کہا گیا ہے کہ طواف کے وقت وضو سنت ہے ، لیکن صحیح بات یہ ہے کہ وضو واجب ہے ، اس لئے کہ اس کے چھوڑنے پر تلافی کر نے والی چیز واجب ہو تی ہے ، اور اس لئے کہ حدیث عمل کو واجب کر تی ہے اس لئے اس سے وجوب ثابت ہو گا۔
تشریح :  طواف کے وقت  وضو کر نابعض حضرات نے فر ما یا کہ  سنت ہے ، لیکن صحیح بات یہ ہے کہ واجب ہے ۔ اس کی دو دلیلیں دے رہے ہیں ]١[ ایک یہ  ہے کہ اس کے چھوڑنے سے تلافی واجب ہو تی ہے ، اور جس چیز کے چھوڑنے سے تلافی واجب ہو وہ واجب ہو تی ہے ، اس لئے وضو واجب ہو نا چاہئے ۔]٢[  دوسری دلیل یہ ہے کہ اوپر کی حدیث سے وضو ثابت ہے ، اور حدیث پر عمل کر نا واجب ہو تا ہے اس لئے وضو کر نا واجب ہو گا ۔۔ الخبر : سے مراد حدیث ہے ۔ 
 وجہ : (١) حدیث یہ ہے ۔  عن ابن عباس ان النبی ۖ قال الطواف حول البیت مثل الصلوة الا انکم تتکلمون فیہ فمن تکلم فیہ فلا یتکلم الا بخیر (ترمذی شریف ، باب ماجاء فی الکلام فی الطواف ص ١٩٠ حدیث نمبر ٩٦٠نسائی شریف ، باب اباحة الکلام فی الطواف ج ثانی ص ٢٨ نمبر ٢٩٢٥) اس حدیث میں ہے کہ طواف نماز کی طرح ہے ، یعنی جس طرح نماز بغیر وضو کے جائز نہیں اسی طرح طواف بھی بغیر وضوکے جائز نہیں ہے ۔ 
ترجمہ:  ٤  پس جب طواف قدوم کو شروع کیا حالانکہ وہ سنت ہے ، لیکن شروع کر نے سے واجب ہو گیا ، اور طہارت کے 

Flag Counter