Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

174 - 689
(١٠٠٦) ولوجامع فیما دون الفرج فانزل او قبل او لمس فانزل یبطل اعتکافہ ) ١  لانہ فی معنی الجماع حتی یفسد بہ الصوم  

کہ تم روزے سے ہو اس لئے روزے میں بھول سے کھا لیا تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا         
 وجہ : (١)  آیت میں ہے ۔ ولا تباشروھن وانتم عاکفون فی المساجد ۔ (آیت ١٨٧ سورة البقرة٢)  اس آیت سے معلوم ہوا کہ اعتکاف کی حالت میں مباشرت کرنے سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔(٢)  اثر میں ہے  ۔عن ابن عباس قال اذا جامع المعتکف ابطل اعتکافہ واستأنف۔ (مصنف ابن ابی شیبة ٩٢ ماقالوا فی المعتکف یجامع ما علیہ فی ذلک ج ثانی ص٣٣٨،نمبر٩٦٨٠) اس اثر میں بھول کر اور جان کر کا تذکرہ نہیں ہے اس لئے بھول کر بھی جماع کرے گا تو اعتکاف باطل ہو جائے گا۔(٣)  عن ابن عباس قال اذا وقع المعتکف علی امرأتہ استأنف اعتکافہ۔  (مصنف عبد الرزاق ، باب وقوعہ علی امرأتہ، ج رابع، ص ٢٧٩ ،نمبر ٨١١١  مصنف ابن ابی شیبة ٩٢ ماقالوا فی المعتکف یجامع ما علیہ فی ذلک ج ثانی ص٣٣٨،نمبر٩٦٨٠ )اس اثر میں ہے کہ بیوی سے جماع کیا تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا اور دو بارہ اعتکاف شروع کرے ۔ 
ترجمہ:  (١٠٠٦)  اگر شرمگاہ کے علاوہ جماع کیا اور انزال ہو گیا یا بوسہ لیا یا چھویا اور انزال ہو گیا تو اس کا اعتکاف باطل ہو جائے گا ۔  
ترجمہ:  ١  اس لئے کہ یہ جماع کے معنی میں ہے یہی وجہ ہے کہ اس روزہ ٹوٹ جائے گا ۔
تشریح :  شرمگاہ کے علاوہ میں جماع کیا اور انزال بھی ہو گیا ، یا عورت کا بوسہ لیا اور انزال ہو گیا ، یا عورت کو شہوت سے چھویا اور انزال ہو گیا تو ان تینوں صورتوں میں اعتکاف ٹوٹ جائے گا ۔
وجہ :  (١) اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سب جماع کے معنی میں ہے ، یہی وجہ ہے کہ اس طرح انزال ہو تو روزہ ٹوٹ جا تا ہے اس لئے اس سے اعتکاف بھی ٹوٹ جائے گا ۔ (٢)روزہ ٹوٹ جائے گا اس کی دلیل یہ اثر ہے ۔  عن الحسن فی الرجل یقبل نھارا فی رمضان او یباشر او یعالج فیمذی ؟ قال لیس علیہ شئی ، و بئس ما صنع فان خرج منہ الماء الدافق فھو بمنزلة الغشیان ، وقال قتادة ان خرج منہ الدافق فلیس علیہ الا ان یصوم یوما۔ (مصنف عبد الرزاق ، باب الرفث واللمس وھو صائم ،ج رابع ،ص ١٤٨، نمبر٧٤٨٠) (٣)اس اثر میں بھی ہے ۔  عن میمونة مولاة النبی ۖ ان النبی ۖ سئل عن صائم قبل فقال افطر ۔ (مصنف ابن ابی شیبة ،٦٠ من کرہ القبلة للصائم ولم یرخص فیھا ج ثانی ص،٣١٧،نمبر٩٤٢٦ ٦٩ ماقالوا فی الصائم یفطر حین یمنی ص،٣٢٢ ، نمبر ٩٤٧٩ ) ان آثار اور حدیث سے معلوم ہوا کہ بوسہ لینے سے انزال ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔اور جب روزہ ٹوٹے گا تو اعتکاف بھی ٹوٹ جائے گا ۔

Flag Counter