للشافعی ٣ والنیۃ شرط فی سائر العبادات ٤ ہو یقول ان الصوم عبادة وہو اصل بنفسہ فلایکون شرطا لغیرہ ٥ ولنا قولہ علیہ السلام لا اعتکاف الا بالصوم والقیاس فی مقابلة النص المنقول غیر مقبول ٦ ثم الصوم شرط لصحة الواجب منہ رواےةً واحدة
بغیر روزے کے نہیں ہو گا ۔ اس کے لئے اوپر ابو داود شریف کی حدیث گزری ، ولا اعتکاف الا بصوم،کہ بغیر روزے کے اعتکاف نہیں ہے ۔ امام شافعی کا مسلک بیان کر تے ہیں کہ بغیر روزے کے بھی انکے یہاں اعتکاف ہو جائے گا ۔
ترجمہ: ٣ اور تمام عبادتوں میں نیت شرط ہے ] اس لئے اعتکاف میں بھی نیت شرط ہو گی [
تشریح : بغیر نیت کے مسجد میں روزے کے ساتھ بیٹھا رہا تو اس اعتکاف نہیں ہو گا اس لئے کہ بغیر نیت کے کوئی عبادت نہیں ہو تی، اس کے لئے حدیث یہ ہے ۔سمعت رسول اللہ ۖ یقول : انما الاعمال بالنیات ۔ ( بخاری شریف ،باب کیف کان بدء الوحی الی رسول اللہ ۖ ، ص ١، نمبر ١) اس حدیث میں ہے کہ عمل کا مدار نیت پر ہے ، کہ نیت کروگے تو عبادت ہو گی ورنہ نہیں ۔
ترجمہ: ٤ امام شافعی دلیل میں فر ما تے ہیں کہ روزہ عبادت ہے اور اصل بنفسہ ہے اس لئے دوسرے کے لئے شرط نہیں بنے گا۔
تشریح : امام شافعی نے فر ما یا تھا کہ بغیر روزے کے بھی اعتکاف ہو سکتا ہے صاحب ھدایہ اسکی یہ دلیل عقلی پیش کر رہے ہیں ، کہ روزہ عبادت ہے اور اپنے طور پر اصل ہے اس لئے اعتکا ف کے لئے شرط بنے یہ نہیں ہو تا اس لئے اعتکاف کے لئے روزے کی شرط نہیں ہو نا چاہئے ۔۔ نا چیز نے امام شافعی کی مو سوعہ تلاش کی تو اس قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ملا ۔
ترجمہ: ٥ ہماری دلیل حضور علیہ السلام کا قول ہے کہ روزے کے بغیر اعتکاف نہیں ہے ، اور منقول نص کے مقابلے میں قیاس مقبول نہیں ہے ۔
تشریح : ہماری دلیل یہ ہے کہ حدیث میں ہے کہ بغیر روزے کے اعتکاف نہیں ہے اور نص ہے اس لئے اس کے مقابلے میں ابھی جو امام شافعی نے دلیل عقلی دی یہ قابل قبول نہیں ہے ۔ صاحب ھدایہ کی حدیث یہ ہے ، عن عائشة ان النبی ۖ قال لا اعتکاف الا بصیام ( دار قطنی ، باب الاعتکاف ج ثانی ص١٧٩ نمبر ٢٣٣١) اس حدیث میں ہے کہ روزے کے بغیر اعتکاف نہیں ہے ۔
ترجمہ: ٦ پھر واجب اعتکاف صحیح ہو نے کے لئے روزہ شرط ہے یہی ایک روایت ہے ۔
تشریح : اگر کسی نے اعتکاف کر نے کی نذر مانی تو یہ طے ہے کہ کم سے کم ایک دن اور ایک رات کی نذر ہو گی ، اور اس نذر کے صحیح ہو نے کے لئے روزہ رکھنا شرط ہے ، بغیر روزے کے واجب اعتکاف صحیح نہیں ہو گا حنفیہ کے تمام ائمہ یہی کہتے ہیں ۔