Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

53 - 57
منشأ اور خىال ىہ ہے کہ مُردہ کو وہى چىز پہنچتى ہے ىہ خىال غلط ہے ،خىرات کى ہوئى چىز مردہ کو بعىنہٖ نہىں پہنچتى، بلکہ اس کا ثواب پہنچتا ہے(اشرف الجواب ج۳ص184)
مسئلہ:۔ بعض لوگ پىر کا حق ماں باپ سے زىادہ سمجھتے ہىں ىہ خىال غلط ہے۔ شرىعت مىں والدىن کا حق پىر سے مقدم ہے (عضل الجاہلىۃ)
مسئلہ:۔ بعض لوگ غلطى سے کسى اىسى جگہ مرىد ہوگئے جہاں شرىعت کے تمام شعبوں کا لحاظ نہىں کىا جاتا۔ تو وہ محض وضعدارى اور دوسروں کے خىال سے نباہتے چلے جاتے ہىں۔ ىہ بالکل غلط ہے اىسے شخص سے بدعقىدہ ہوجانا اور مرىدى توڑ دىنا فروض ہے؏
او خوىشتن گم است کرا رہبرى کند
(وہ بھٹکا ہوا ہے کسى کى کىا رہبرى کرے گا)
    (اصلاح الاغلاط والاخلاط ص۱۱)
مسئلہ:۔ ىہ جو مشہور ہے کہ پىر کے پاس خالى جائے خالى آئے اس کے معنى ىہ ہىں کہ جو خلوص سے خالى جائے خالى آئے۔ فلوس(دولت) سے خالى جانا مراد نہىں (اصلاح الاغلاط ص21)

Flag Counter