Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

45 - 57
اس کے خلاف کرنے سے طلاق واقع نہ ہوگى۔ گو کسى کا خط بغىر اجازت دىکھنا ىا کسى چىز مىں بلا اجازت تصرف کرنا مستقل دلىل سے حرام ہے مگر طلاق واقع نہىں ہوگى۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ ىہ سمجھتے ہىں کہ جب تک عورت سامنے نہ ہو طلاق واقع نہىں ہوتى۔ ىہ غلط ہے غائبانہ طلاق بھى واقع ہوجاتى ہے۔
مسئلہ:۔ بعض پڑھے لکھے سمجھتے ہىں کہ ”تلاک“ کہنے سے طلاق واقع نہىں ہوتى، ىہ غلط ہے۔ فقہاء نے تصرىحاً غلط حرف سے طلاق واقع ہوجانے کو لکھا ہے۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ سمجھتے ہىں کہ مىاں بى بى مىں بہت مدّت تک رنجش کے سبب بے تعلقى رہى خصوص جب کہ وہ ناجائز طور پر دوسرى جگہ بىٹھى رہى تو خود بخود طلاق ہوجاتى ہے۔ ىہ بالکل غلط ہے گو اس فعل سے معصىت ہے مگر طلاق واقع نہىں ہوتى۔
مسئلہ:۔ بعضے طلاق بائن مىں بھى شوہر سے پردہ نہىں کراتے حالانکہ اس وقت ضرورى ہے۔ اور بعضے رجعى مىں بھى پردہ کو ضرورى سمجھتے ہىں حالانکہ ىہ ضرورى نہىں۔ بلکہ قرائن سے امىد رجعت کى ہو تو زىنت بھى کرنا جائز بلکہ مستحسن ہے۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ طلاق کے بعد عدّت مىں نفقہ نہىں حالانکہ ىہ واجب ہے۔

Flag Counter