اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
محض غلط ہے، مکسوب اور موروث کا شرع مىں اىک ہى حکم ہے۔ مسئلہ:۔ بعض عوام سمجھتے ہىں کہ حق شفعہ رشتہ دار جدى کے ساتھ خاص ہے، سو ىہ محض غلط بات ہے۔ مسئلہ:۔ عوام مىں بعضے اعمال چور معلوم کرنے کے جائز اور حجت سمجھے جاتے ہىں۔سو سمجھ لىنا چاہئے کہ ىہ ناجائز ہىں اور نہ شرعاً حجت ہىں۔ اور جس فن کا وہ عمل ہے اس کے اصول سے وہ عمل قابلِ اعتبار نہىں وہ بالکل خىال کے تابع ہے۔ حتى کہ اگر دو عامل مختلف شخصوں پر چورى کا گمان رکھتے ہوں تو ہر عامل کے عمل سے الگ الگ دونوں کا نام نکل آئے گا، بلکہ اگر ان عاملوں کو فرضى نام بتائے جائىں تو اس عمل سے وہى نکل آئىں گے، جس نے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ىہ عمل کوئى چىز نہىں۔ مسئلہ:۔ بعض عوام سے سنا گىا ہے کہ قسم کھاتے وقت بائىں ہاتھ کاا نگوٹھا موڑ لىا جاوے تو قسم نہىں ہوتى، سو ىہ محض لغو بات ہے۔ مسئلہ:۔ اکثر عوام کو دىکھا ہے کہ منت ونذر کى شىرىنى مسجد مىں لا کر عام طور پر تقسىم کر دىتے ہىں۔ وہىں بعضے سىد اور غنى بھى ہوتے ہىں پس سىد اور غنى کو دىنے سے نذر ادا نہىں ہوتى۔
| ﻧﻤﺒﺮ | ﻣﻀﻤﻮﻥ | ﺻﻔﺤﮧ | ﻭاﻟﺪ |
|---|---|---|---|
| 1 | فہرست | 1 | 0 |
| 2 | حرفِ آغاز | 1 | 1 |
| 3 | وضو، طہارت و نجاست کے متعلق غلط باتىں | 2 | 1 |
| 4 | طہارت و نجاست | 4 | 1 |
| 5 | اذان و مساجد و نماز کے متعلقات | 6 | 1 |
| 6 | جنازے کے متعلق غلط مسائل | 11 | 1 |
| 7 | روزہ ،حج، زکوٰۃ کے متعلق غلط خىالات | 13 | 1 |
| 8 | نکاح طلاق کے متعلق غلطىاں | 14 | 1 |
| 9 | خرىدو فروخت ، ذبح، قربانى، عقىقہ کے متعلق اغلاط | 17 | 1 |
| 10 | رہن، شفعہ، ہبہ(بخشش) چورى، قسم ،نذر کے متعلق غلط مسائل | 19 | 1 |
| 11 | عقائد، اىمان،ذکر و تلاوت علم ، علملىات و تعوىذات | 21 | 1 |
| 12 | متفرق غلط و فاسد خىالات و مسائل | 23 | 1 |
| 13 | اضافات :نکاح سے متعلق کوتاہىاں | 31 | 1 |
| 14 | اغلاط العوام متعلق عدت | 36 | 1 |
| 15 | اغلاط متعلق نفقہ | 39 | 1 |
| 16 | اغلاط متعلق رضاع | 41 | 1 |
| 17 | طلاق سے متعلق کوتاہىاں | 43 | 1 |
| 18 | اغلاط متعلق لقطہ | 46 | 1 |
| 19 | (ىعنى اىسى پڑى ہوئى چىز جس کا مالک معلوم نہ ہو) | 46 | 1 |
| 20 | مفقود سے متعلق چند اغلاط | 47 | 1 |
| 21 | متفرق شعبوں مىں اغلاط کا بىان | 48 | 1 |
| 22 | مىت کے سلسلہ مىں اغلاط العوام | 50 | 1 |
| 23 | پىرومرشد کے سلسلہ مىں اغلاط کا بىان | 52 | 1 |
| 24 | مزىد متفرق اغلاط | 55 | 1 |