Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

15 - 57
ہوجاتے ہىں، ىہ بھى محض غلط ہے۔
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ مىاں بىوى اىک برتن مىں دودھ نہ پئىں ورنہ دودھ شرىک بھائى بہن جائىں گے، ىہ بھى محض غلط ہے۔
مسئلہ:۔ بعض عوام کہتے ہىں کہ بىس اولاد ہونے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔ سو ىہ محض غلط ہے۔
مسئلہ:۔ بعض عوام کہتے ہىں کہ ہوا کو بُرا کہنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔ سو ىہ محض غلط ہے۔ البتہ ہوا کو بُرا کہنا جائز نہىں۔
مسئلہ:۔ عام دستور ہے کہ کوئى کافر عورت مسلمان ہو تو مسلمان کرتے ہى اس کا نکاح کسى مسلمان سے کر دىتے ہىں۔ سو ىہ بڑى غلطى ہے۔ اگر کافروں کى عملدارى مىں کوئى کافر عورت مسلمان ہوجائے تو تىن حىض گذرنے سے تو اس پر طلاق پڑے گى اس کے بعد تىن حىض عدت گوىا چھ حىض کے بعد نکاح درست ہوگا۔
مسئلہ:۔ بعض عورتىں صرف عدت مىں نامحرم سے سر ڈھانکنے کو لازم سمجھتى ہىں اور وىسے نہىں سو ىہ محض غلط ہے۔
مسئلہ:۔ اگر بىوى شوہر کو باپ کہہ دے تو عوام سمجھتے ہىں کہ نکاح مىں خلل آجاتا 
Flag Counter