Deobandi Books

فضل العلم و العمل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

29 - 29
ذریعہ …… ۔ پس بقاعدہ مقدمۃ الواجب واجب، عمل کے لیے کسی شیخ کا دامن پکڑنا ضرور …۔
شیخ کامل کی شناخت
اور شیخ کامل ہونا چاہئے اور اس کے پہچاننے میں اکثر غلطی ہوجاتی ہے لہٰذا اس کی پہچان معلوم کرنا ضروری ہے ۔ سو بہچان یہ ہے کہ 
۱)	علم دین بقدر ضرورت رکھتا ہو خواہ پڑھ کر یا علماء کی صحبت سے ۔
۲)	عمل میں مستقیم ہو۔
۳)	امر بالمعروف ونہی عن المنکر طالبین کو کرتا ہو۔ 
۴)	کسی مسلّم شیخ سے تعلق رکھتا ہو۔
۵)	علماء سے نفور نہ ہو ان سے استفادے میں عار نہ کرے۔
۶)	اس کی صحبت میں رغبت آخرت ونفرت عن الدنیا کی خاصیت ہو۔
پس جس شخص میں یہ علامتیں ہوں وہ کامل ہے اس سے ارتباط پیدا کر لو ۔ یہ مضمون تھے جو اس وقت بیان کرنے ضروری سمجھے گئے ۔ 
اب خدا تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ توفیق عمل عطا فرمائیں اور حسن خاتمہ۔ (آمین)
Flag Counter