Deobandi Books

فضل العلم و العمل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

9 - 29
بیٹے کے مرنے کا زیادہ غم کس کو ہوگا اور زیادہ دنوں کس کو رہے گا۔ ظاہر ہے کہ مطیع کو ہرگز زیادہ غم نہ ہوگا ۔ کیونہ وہ سمجھے گا۔ع
ہرچہ آں خسرو کند شیریں بود
نیز وہ جانتا ہے کہ یہ تو آج ہی مرنے والا تھا ٹل نہ سکتا تھا اور سمجھتا ہے کہ قیامت میں مجھے ثواب بھی ملے گا اور اب بھی ثواب ملا ۔ تو ان خیالات کی بدولت بہت جلد اس کی تسلی ہوجائے گی ۔ بخلاف اس غیر مطیع کے کہ اس کو عمر بھر کڑھتے اور غم کرتے ہی گذرے گی ۔ کبھی خیال ہوگا کہ افسوس فلاں حکیم کے بلانے میں دیر ہوجانے کی وجہ سے بچہ مرا ۔ کبھی خیال ہوگا کہ اگر فلاں نسخہ پلایا جاتا تو ضرور شفا ہوجاتی۔
غرض اس قسم کے توہمات کا سلسلہ عمر بھر کے لیے بندھ گیا اور گویا ایک گھن لگ گیا تو اس کے پاس ظاہر سامان اگرچہ سب کچھ ہو لیکن وہ سامان اس کے لئے سرمایہ فراخی نہیں ہے کیونکہ اس کے قلب میں تنگی ہے جو کہ قلب پر ایک عذاب ہے اور اسی راز کے سبب آپ کسی منہمک فی الدنیا کو آرام میں نہ دیکھیں گے ۔یوں کہ نافرمانی کر کے سکون قلب نصیب نہیں ہو سکتا لبتہ اگر فرماں بردار ہے تو وہ چین میں ہوگا گو امیر بھی نہ ہو ۔ اور اگر امیر بھی ہو تب بھی اس کی راحت کا سبب اس کی ریاست نہ ہوگی بلکہ اطاعت ہوگی تو علت تامہ راحت کی اطاعت ہے ۔اب وہ شبہ جاتا رہا۔
عزت اور اطاعت کا تعلق
اسی طرھ عزت بھی اطات ہی سے ہوتی ہے لیکن اس بارے میں بھی بوگ بڑی غلطی میں ہیں کہ مخالفت کر کے رفعت چاہتے ہیں ۔ غرض مشاہدہ ہے کہ موافقت میں چاہے مال زیادہ نہ ہو لیکن مال کو جو ست ہے یعنی منفعت وکاروانی اور جاہ کا جو ست ہے یعنی حفظ عزت ۔ کیونکہ مال تو جلب منفعت کے لئے ہوتا ہے اس کے ذریعے سے انسان کے کام بہت چلتے ہیں مثلا مال سے کھانے پینے کی چیزیں آخریدی جا سکتی ہیں تو اس کی منفعتیں حاصل ہوتی ہیں ۔ اور جاہ دفع مضرات کے لئے ہوتی ہے یعنی اس کا اثر اور اس کی غایت یہ دفع مضرت ہے کیونکہ عقلا کے نزدیک عزت محض اس لئے حاصل کی جاتی ہے کہ اس کی بدولت بہت سی آفتوں سے محفوغ رہیں گے ۔ مثلا اگر آبرودار نہ تو جس کا جو جی چاہے سو کہہ لے جس کا جی چاہے بیگار میں پکڑ لے اور عزت دار آدمی کو کوئی ستاتا نہیں ۔ تو عزت کی روح حفاظت ہوئی مضرتوں سے پھر ان دونوں کی روح ہے راحت ۔ سو یہ اطاعت ہی سے میسر ہوتی ہے ۔ گو ظاہر سامان کچھ ہی ہو۔
چنانچہ دیکھ لیجئے کہ یہ راحت خدا اور رسول کی اطاعت کرنے والے کو حاصل یا مخالف کو ۔ شرق سے غرب تک تلاش کر لیجئے خدا اور رسول کا مخالف ایک بھی راحت میں نہ ملے گا ۔ اسکا پتہ واقعات میں غور کرنے سے چلتا ہے کہ 
Flag Counter