Deobandi Books

فضل العلم و العمل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

28 - 29
آگے ارشاد فرماتے ہیں
وَاﷲ ُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ
یعنی اﷲ تعالیٰ تمہارے اعمال پر خبردار ہیں
 اس کو ہر جملے سے تعلق ہے کہ تم ہر حکم کی پابندی کرو اور اس میں کوتاہی نہ ہونے دو کیونکہ خدا تعالیٰ کو تمہارے باطن کی بھی خبر ہے تو خدا تعالیٰ کی اس کمی اور فروگذاشت تک کی بھی اطلاع ہوجائے گی۔ جو تماری نیتوں میں بھی ہوگی ۔
ایک سہل مراقبہ 
گویا اس جملہ سے خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کو ایک مضمون کا مراقبہ سکھلایا ہے کہ اگر اس کو مستحضر رکھیں تو عمل میں کبھی کوتاہی نہ ہو ۔ یعنی ہر وقت یہ خیال رکھیں کہ اﷲ تعالیٰ میرے ظاہر وباطن کو دیکھ رہے ہیں اس کی مزادلت سے بعد چندے ایک حال پیدا ہوگا اور ذوقاً یہ سمجھے گا کہ گویا میں خدا تعالیٰ کو دیکھ رہا ہوں ۔ اور قرآن اور حدیث میں اس قسم کے جتنے مضامین ہیں یہ مراقبات ہیں ۔ ان میں بتلا دیا ہے کہ اطاعت کی اصل اور راسخ حالت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب کہ یہ مراقبات مستحضر ہوجائیں کیونکہ جب یہ خیال پختہ ہوجاتا ہے ہے کہ ہمارے اس کام کی حاکم کو بھی اطلاع ہے تو پھر اس میں کوتاہی نہیں ہوا کرتی ۔ 
اور یہ نہایت سہل مراقبہ ہے اس میں فی نفسہٖ کسی شیخ کی کسی خلوت وغیرہ کی ضرورت نہیں ۔ ہر شخص اس سے منتفع ہو سکتا ہے ۔ لیکن اس وقت کچھ ایسے عوارض ہو گئے ہیں کہ ان کی وجہ سے عادت اﷲ یوں جاری ہے کہ کسی قدر خلوت کی اور کسی کامل شیخ سے مشورے کی بھی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس وقت علوم اور اعمال میں ایک گونہ ضُعف آگیا ہے ۔
شرط اعمال
توضیح اس کی یہ ہے کہ ہر عمل میں دو چیزوں کی ضرورت ہے ایک تو رائے کے درست ہونے کی ۔ اور دوسرے ہمت کی ۔ 
ہم لوگوں میں دونوں کی کمی ہے ۔ رائے کی کمی یہ کہ بسا اوقات بعض اعمال کے منشاء یا ناشی کے متعلق ہم ایک امر کو شر سمجھتے ہیں اور وہ خیر ہوتا ہے ۔ اور بسا اوقات کسی امر کو ہم خیر سمجھتے ہیں اور وہ شر ہوتا ہے ۔علیٰ ہٰذا بعض اوقات باوجود درستی رائے کے کسی عمل میں ہمت اکثر ٹوٹ جاتی ہے پس شیخ چونکہ صاحب تجربہ وصاحبِ بصیرت ہوتا ہے اس سے رائے کی بھی مدد ملتی ہے اور اس کے کہنے میں کچھ برکت ہوتی ہے ۔ کہ اس سے ہمت بھی زیادہ ہوجاتی ہے اور اس کی رسم اصلی جو کچھ بھی ہو۔ یہ ضرورقدرتی …ہے کہ جب کسی کو شیخ بنا لیا جاتا ہے تو اس کی مخالفت کم ہوتی ہے ۔ تو رائے … … صحیح کرنے کا اور ہمت کے قوی کرنے کا عادۃً بجز شیخ بنانے کے اور کوئی 
Flag Counter