Deobandi Books

مقصد حیات

ہم نوٹ :

9 - 34
شکریہ  اے   قبر   تک پہنچانے   والو   شکر یہ
اب  اکیلے  ہی چلے جائیں گے اس منزل سے ہم
دوسرا شاعر کہتا ہے  ؎
دبا کے قبر  میں سب  چل  دیے  دعا  نہ  سلام
ذرا  سی  دیر  میں  کیا   ہو گیا   زمانے    کو
جو آگے پیچھے پھرتے تھے، کپڑے دھوتے تھے، تیل کی مالش کرتے تھے، پیر دباتے تھے، یہ سارے خدمت گزار مٹی ڈال کر چلے جارہے ہیں۔
شَکُوْرْ کی تعریف
مٹی ڈالنے پر مجھے ایک واقعہ اچانک یاد آگیا جس کو میں بیان کرنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے اشارہ سمجھتا ہوں ورنہ اچانک یاد نہ آتا۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام شَکُوْرْ ہے۔ محدثِ عظیم ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ مشکوٰۃ شریف کی شرح مرقاۃ میں اللہ کے ناموں کی تفصیل اور شرح میں لکھتے ہیں کہ اللہ کے ننانوے ناموں میں سے ایک نام شَکُوْرْ ہے۔ اس کے معنیٰ ہیں اَلَّذِیْ یُعْطِیْ الْاَجْرَ الْجَزِیْلَ عَلَی الْعَمَلِ الْقَلِیْلِ شکوراس ذات کو کہتے ہیں جو تھوڑے سے عمل پربہت زیادہ انعام دے دے۔3؎ مثال کےطور پر سڑک پر چلتے ہوئے حسینوں سے، نامحرم عورتوں سے نظر بچائی،یہ نظر بچانا کون سا بڑا کام ہے؟ آپ پٹائی سے بچ گئے، رُسوائی سے بچ گئے، عشق مجازی سے بچ گئے اور ذلت و خواری سے بچ گئے۔ عورتوں میں بھی یہ تاثر ہوتا ہے کہ یہ نظر بچاکر گزرنے والا کوئی اللہ والا بندہ معلوم ہوتا ہے۔ اگر دیکھ لیتے تو داڑھی کی عزت ختم ہوجاتی، گول ٹوپی کی عزت ختم ہوجاتی۔ اللہ تعالیٰ نے اس نظر کی حفاظت پر تین انعام عطا فرمائے جو اُن کے شکور ہونے کی دلیل ہے۔
حفاظتِ نظر کا پہلا انعام بے چینی سے حفاظت
پہلا انعام کیا ہے؟بے چینی سے حفاظت۔ نظر ڈالنے کے بعد بے چینی بڑھ جاتی ہے
_____________________________________________
3؎  مرقاۃ المفاتیح:85/5،کتاب اسماء اللہ تعالیٰ،المکتبۃ الامدادیۃ،ملتان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آغاز سخن 6 1
3 مسافرانِ دنیا کی تین اقسام 8 1
4 دنیا کا سامانِ سفر آخرت کے لیے کارآمد نہیں 8 1
5 شَکُوْرْ کی تعریف 9 1
6 حفاظتِ نظر کا پہلا انعام بے چینی سے حفاظت 9 1
7 حفاظتِ نظر کا دوسرا انعام ایمان کی حلاوت 10 1
8 حفاظتِ نظر کا تیسرا انعام حسن خاتمہ کی بشارت 11 1
9 ولی اللہ بننے کے لیے دو کام 12 1
10 استحضارِ عظمتِ الٰہیہ کے آثار 13 1
11 حفاظتِ نظر پر حسن خاتمہ کے انعامِ عظیم کا سبب 13 1
12 کہاں جاؤگے اپنی تاریخ لے کر 14 1
13 حُسن فانی سے دل لگانا حماقت ہے 14 1
14 شَکُوْرْکی تشریح پر ایک حکایت 15 1
15 دنیا کا مال و متاع مقصدِ حیات نہیں 16 1
16 قیامت کے دن اعضاگواہی دیں گے 17 1
17 اللہ تعالیٰ کس طرح بُرائیوں کو نیکیوں سے بدل دیتے ہیں 18 1
18 تبدیل سیئات بالحسنات کی پہلی تفسیر 19 1
19 دوسری تفسیر 20 1
20 مال و متاع کے مقصدِ حیات نہ ہونے کی ایک عجیب دلیل 21 1
21 عبادت کے مقصدِ حیات ہونے پر دو دلائل 22 1
22 غیراللہ سے دل لگانے کا خوف ناک انجام 22 1
23 تبدیل سیئات بالحسنات کی تیسری تفسیر 23 1
24 مقصدِ حیات عبادت ہے 24 1
25 متقی اور ولی اللہ بننے کے دو نسخے 25 1
26 ولی اللہ بننے کا پہلا نسخہ صحبتِ اہل اللہ ہے 26 1
27 اللہ کا نام تمام لذاتِ کائنات کا کیپسول ہے 27 1
28 شیطان دھوکہ باز تاجر ہے 28 1
29 ولی اللہ بننے کا دوسرا نسخہ 29 1
30 مقصدِحیات 7 1
Flag Counter