Deobandi Books

مقصد حیات

ہم نوٹ :

22 - 34
دنیا کا سامان ساتھ لے گیا ہو؟
عبادت کے مقصدِ حیات ہونے پر دو  دلائل
معلوم ہوا یہ مقصدِ حیات نہیں ہے،یہ وسائل حیات ہیں۔ وسائل چھن جاتے ہیں مقاصد نہیں چھنتے۔ یہی دلیل ہے کہ ہمارا مقصدِحیات عبادت ہے، ہم عبادت کے نور کو اللہ کے پاس لے کر جاتے ہیں، اور اسی میں ایک دلیل اور بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرتے دم تک اپنا نام لینے کی طاقت دیتے ہیں کیوں کہ یہ مقصدِ حیات ہے اور بہت سی طاقتیں ساٹھ ستر سال کے بعد ختم ہوجاتی ہیں۔ حضرت حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب طاقت ختم ہوگئی تو بڈھا اپنی بڑھیا سے کہتا ہے کہ لینے دینے پر ڈالو خاک، کرو محبت پاک۔ دوستو! آخری زندگی میں سوائے اللہ تعالیٰ کا نام لینے کے ساری طاقتیں ختم ہوجاتی ہیں۔ یہاں تک کہ بعض لوگ نابینا ہوگئے، بہرے ہوگئے، مگر زبان ان کی حرکت کرتی رہی، اللہ کا نام وہ لیتے رہے جو اللہ کے نام کے عادی تھے، اور جو اللہ کے نام کے عادی نہیں تھے چھپ چھپ کر بھنگی پاڑہ جاتے رہے اور خبیث حرکتیں کرتے رہے، ان کا خاتمہ کس طرح خراب ہوا۔
غیراللہ سے دل لگانے کا خوف ناک انجام
دوستو! بڑا دردناک واقعہ سناتا ہوں۔ علامہ ابنِ قیم جوزی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک عاشق تھا، چھپ چھپ کر اپنے معشوق سے ملا کرتا تھا، آخر جب اس کو موت آنے لگی تو اس کے دوستوں نے کہا کہ اب کلمہ پڑھ لو۔ تو کلمہ کے بجائے وہ یہ شعر پڑھتا ہے؎
رِضَاکَ        اَشْھٰی       اِلیٰ        فُوَا  دِیْ
مِنْ       رَّحْمَۃِ       الْخَالِقِ        الْجَلِیْلِ11؎
اے معشوق !تیرا خوش ہوجانا مجھے خالق جلیل کی رحمت سے زیادہ محبوب ہے۔نعوذ باللہ۔ کفر پر خاتمہ ہوا۔ تو دوستو! ایسا نہ ہو کہ چھپ چھپ کر یہ حرکت موت کے وقت ظاہر ہوجائے، 
_____________________________________________
11؎  الجواب الکافی لابن القیم الجوزی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آغاز سخن 6 1
3 مسافرانِ دنیا کی تین اقسام 8 1
4 دنیا کا سامانِ سفر آخرت کے لیے کارآمد نہیں 8 1
5 شَکُوْرْ کی تعریف 9 1
6 حفاظتِ نظر کا پہلا انعام بے چینی سے حفاظت 9 1
7 حفاظتِ نظر کا دوسرا انعام ایمان کی حلاوت 10 1
8 حفاظتِ نظر کا تیسرا انعام حسن خاتمہ کی بشارت 11 1
9 ولی اللہ بننے کے لیے دو کام 12 1
10 استحضارِ عظمتِ الٰہیہ کے آثار 13 1
11 حفاظتِ نظر پر حسن خاتمہ کے انعامِ عظیم کا سبب 13 1
12 کہاں جاؤگے اپنی تاریخ لے کر 14 1
13 حُسن فانی سے دل لگانا حماقت ہے 14 1
14 شَکُوْرْکی تشریح پر ایک حکایت 15 1
15 دنیا کا مال و متاع مقصدِ حیات نہیں 16 1
16 قیامت کے دن اعضاگواہی دیں گے 17 1
17 اللہ تعالیٰ کس طرح بُرائیوں کو نیکیوں سے بدل دیتے ہیں 18 1
18 تبدیل سیئات بالحسنات کی پہلی تفسیر 19 1
19 دوسری تفسیر 20 1
20 مال و متاع کے مقصدِ حیات نہ ہونے کی ایک عجیب دلیل 21 1
21 عبادت کے مقصدِ حیات ہونے پر دو دلائل 22 1
22 غیراللہ سے دل لگانے کا خوف ناک انجام 22 1
23 تبدیل سیئات بالحسنات کی تیسری تفسیر 23 1
24 مقصدِ حیات عبادت ہے 24 1
25 متقی اور ولی اللہ بننے کے دو نسخے 25 1
26 ولی اللہ بننے کا پہلا نسخہ صحبتِ اہل اللہ ہے 26 1
27 اللہ کا نام تمام لذاتِ کائنات کا کیپسول ہے 27 1
28 شیطان دھوکہ باز تاجر ہے 28 1
29 ولی اللہ بننے کا دوسرا نسخہ 29 1
30 مقصدِحیات 7 1
Flag Counter