Deobandi Books

مقصد حیات

ہم نوٹ :

18 - 34
دست  گوید  من  چنیں  دزدیدہ  ام
مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ قیامت کا نقشہ کھینچتے ہیں کہ ہاتھ کہے گا کہ اے خدا! میں نے اس طرح چوری کی تھی اور؎
لب   بگوید  من   چنیں  بوسیدہ  ام
ہونٹ بولیں گے کہ میں نے لڑکیوں یا لڑکوں کا حرام بوسہ لیا تھا۔ یہ ہونٹ خود بولیں گے، مجرم کے خلاف خود گواہی دیں گے لہٰذا ابھی سے ہوش میں آجانا چاہیے   ؎
چشم  گوید  کردہ   ام    غمزہ   حرام
گوش   گوید  چیدہ  ام  سوء   الکلام
آنکھ کہے گی کہ میں نے حرام اشارہ بازی کی ہے، نامحرم عورتوں کو دیکھا ہے، کان کہے گا کہ میں ہمیشہ گانا سنا کرتا تھا:
اَلۡیَوۡمَ نَخۡتِمُ عَلٰۤی اَفۡوَاہِہِمۡ وَ تُکَلِّمُنَاۤ اَیۡدِیۡہِمۡ
وَ تَشۡہَدُ اَرۡجُلُہُمۡ بِمَا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَاللہ اس دن منہ سیل کردیں گے، مہر لگادیں گے، سارے اعضا  ہاتھ اور پیر سب بولنے لگیں گے،آج جن اعضا  کو حرام مزے دیے جارہے ہیں یہی کل قیامت کے دن جوتے لگوادیں گے۔ رومانٹک والوں سے پوچھو کہ حرام بوسہ میں کتنا مزہ آتا ہے لیکن ان کو یہ پتہ نہیں کہ سر پر اسٹک پڑنے والی ہے، رومانٹک کی کھوپڑی پر اسٹک پڑے گی، اس وقت پتہ چلے گا جب یہ اعضا  بولنے لگیں گے، لہٰذا جلد توبہ کرلینی چاہیے۔
اللہ تعالیٰ کس طرح بُرائیوں کو نیکیوں سے بدل دیتے ہیں
یہ مبارک مہینہ ہے، اس مبارک مہینہ میں رو رو کر ہم اللہ سے معافی مانگ لیں۔ جو شخص صدقِ دل سے توبہ کرتا ہے، علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ تفسیر روح المعانی میں فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کی بُرائیوں کو نیکیوں سے بدل دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
_____________________________________________
10؎ یٰسٓ:65
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آغاز سخن 6 1
3 مسافرانِ دنیا کی تین اقسام 8 1
4 دنیا کا سامانِ سفر آخرت کے لیے کارآمد نہیں 8 1
5 شَکُوْرْ کی تعریف 9 1
6 حفاظتِ نظر کا پہلا انعام بے چینی سے حفاظت 9 1
7 حفاظتِ نظر کا دوسرا انعام ایمان کی حلاوت 10 1
8 حفاظتِ نظر کا تیسرا انعام حسن خاتمہ کی بشارت 11 1
9 ولی اللہ بننے کے لیے دو کام 12 1
10 استحضارِ عظمتِ الٰہیہ کے آثار 13 1
11 حفاظتِ نظر پر حسن خاتمہ کے انعامِ عظیم کا سبب 13 1
12 کہاں جاؤگے اپنی تاریخ لے کر 14 1
13 حُسن فانی سے دل لگانا حماقت ہے 14 1
14 شَکُوْرْکی تشریح پر ایک حکایت 15 1
15 دنیا کا مال و متاع مقصدِ حیات نہیں 16 1
16 قیامت کے دن اعضاگواہی دیں گے 17 1
17 اللہ تعالیٰ کس طرح بُرائیوں کو نیکیوں سے بدل دیتے ہیں 18 1
18 تبدیل سیئات بالحسنات کی پہلی تفسیر 19 1
19 دوسری تفسیر 20 1
20 مال و متاع کے مقصدِ حیات نہ ہونے کی ایک عجیب دلیل 21 1
21 عبادت کے مقصدِ حیات ہونے پر دو دلائل 22 1
22 غیراللہ سے دل لگانے کا خوف ناک انجام 22 1
23 تبدیل سیئات بالحسنات کی تیسری تفسیر 23 1
24 مقصدِ حیات عبادت ہے 24 1
25 متقی اور ولی اللہ بننے کے دو نسخے 25 1
26 ولی اللہ بننے کا پہلا نسخہ صحبتِ اہل اللہ ہے 26 1
27 اللہ کا نام تمام لذاتِ کائنات کا کیپسول ہے 27 1
28 شیطان دھوکہ باز تاجر ہے 28 1
29 ولی اللہ بننے کا دوسرا نسخہ 29 1
30 مقصدِحیات 7 1
Flag Counter