Deobandi Books

مقصد حیات

ہم نوٹ :

23 - 34
نعوذ باللہ اور سوءِ خاتمہ کے ساتھ جہنم میں ہمیشہ کے لیے داخلہ ہو، اللہ پناہ میں رکھے۔ اس لیے ہم سب جلدازجلد دل سے غیراللہ کو نکال دیں   ؎
لے  آرزو  کا  نام  تو  دل  کو  نکال  دوں
مؤمن نہیں جو  ربط رکھیں بدعتی سے ہم
مؤمن شاعر تھا، اس کا ایک دوست تھا،اس کا نام آرزو تھا لیکن بدعتی تھا لیکن جب یہ اہل حق سے وابستہ ہوئے اور سنت کی زندگی مل گئی، تو بدعت کی زندگی سے نفرت ہوگئی لیکن دل کہتا رہتا تھا کہ چلو آرزو کے پاس، چلو آرزو کے پاس، ایک دفعہ اپنے دل کو ٹھونک کر کہا کہ اے دل سن لے؎
لے  آرزو  کا  نام  تو  دل  کو  نکال  دوں
اگر تو نے آرزو کا نام لیا تو تجھی کو نکال کر پھینک دوں گا۔
مؤمن نہیں جو  ربط رکھیں بدعتی سے ہم
ہم اگر اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرنے والوں سے، سنت کو دفن کرنے والوں سے ملیں تو ہم مؤمن نہیں ہیں، میں ایسے لوگوں سے ہر گز نہیں ملوں گا۔
میں اپنے ان دوستوں سے کہتا ہوں جنہوں نے گناہوں سے توبہ کی ہے کہ گناہوں کے مراکز کو ،گناہوں کے اڈّوں کو بالکل چھوڑ دو، یہی کہہ دو کہ اگر گناہ کا نام لیا تو اے دل! میں تجھ کو ہی سینے سے نکال دوں گا۔ان شاء اللہ میں مسجد میں، رمضان کے مہینہ میں اعلان کرتا ہوں کہ ایک پورا سال گناہوں سے بچ کر گزار لیں تو ان شاء اللہ تعالیٰ دل پاک ہوجائے گا، تقاضائے معصیت کو اللہ تعالیٰ تقاضائے حسنات سے تبدیل فرمادے گا۔
تبدیل سیئات بالحسنات کی تیسری تفسیر
اور تیسری تفسیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ توبہ کی برکت سے کس طرح بُرائی کو مٹاکر حسنات سے تبدیل فرماتا ہے۔12؎     سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں،مسلم شریف کی روایت ہے یُؤْتٰی 
_____________________________________________
12؎   روح المعانی:50/19،الفرقان(70)،داراحیاءالتراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آغاز سخن 6 1
3 مسافرانِ دنیا کی تین اقسام 8 1
4 دنیا کا سامانِ سفر آخرت کے لیے کارآمد نہیں 8 1
5 شَکُوْرْ کی تعریف 9 1
6 حفاظتِ نظر کا پہلا انعام بے چینی سے حفاظت 9 1
7 حفاظتِ نظر کا دوسرا انعام ایمان کی حلاوت 10 1
8 حفاظتِ نظر کا تیسرا انعام حسن خاتمہ کی بشارت 11 1
9 ولی اللہ بننے کے لیے دو کام 12 1
10 استحضارِ عظمتِ الٰہیہ کے آثار 13 1
11 حفاظتِ نظر پر حسن خاتمہ کے انعامِ عظیم کا سبب 13 1
12 کہاں جاؤگے اپنی تاریخ لے کر 14 1
13 حُسن فانی سے دل لگانا حماقت ہے 14 1
14 شَکُوْرْکی تشریح پر ایک حکایت 15 1
15 دنیا کا مال و متاع مقصدِ حیات نہیں 16 1
16 قیامت کے دن اعضاگواہی دیں گے 17 1
17 اللہ تعالیٰ کس طرح بُرائیوں کو نیکیوں سے بدل دیتے ہیں 18 1
18 تبدیل سیئات بالحسنات کی پہلی تفسیر 19 1
19 دوسری تفسیر 20 1
20 مال و متاع کے مقصدِ حیات نہ ہونے کی ایک عجیب دلیل 21 1
21 عبادت کے مقصدِ حیات ہونے پر دو دلائل 22 1
22 غیراللہ سے دل لگانے کا خوف ناک انجام 22 1
23 تبدیل سیئات بالحسنات کی تیسری تفسیر 23 1
24 مقصدِ حیات عبادت ہے 24 1
25 متقی اور ولی اللہ بننے کے دو نسخے 25 1
26 ولی اللہ بننے کا پہلا نسخہ صحبتِ اہل اللہ ہے 26 1
27 اللہ کا نام تمام لذاتِ کائنات کا کیپسول ہے 27 1
28 شیطان دھوکہ باز تاجر ہے 28 1
29 ولی اللہ بننے کا دوسرا نسخہ 29 1
30 مقصدِحیات 7 1
Flag Counter