مقصد حیات |
ہم نوٹ : |
|
آغاز سخن جنوبی افریقہ کے دوسرے سفر سے واپسی پر مرشد نا ومولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب اطال اللہ بقاء ھم وادام اللہ فیوضہم وانوارھم سے بعض خاص احباب نے درخواست کی کہ ختم قرآن کے موقع پر ان کی مسجد میں حضرت والا نصیحت کے چند کلمات فرمادیں۔ بوجہ تعلق خاص باوجود تکان وضعف کے حضرت والا نے ان کی درخواست قبول فرمالی اگرچہ گزشتہ کئی برسوں سے رمضان شریف میں بوجہ ضعف مساجد میں وعظ فرمانے کا حضرت والا کا معمول نہیں ہے۔ پیش نظر وعظ شب ۲۵ رمضان المبارک ۱۴۱۴ ھ کو مطابق ۷مارچ ۱۹۹۴ ء بروز دو شنبہ بعد تراویح دس بجے شب معمار ایونیو گلشن اقبال نمبر ۴ کی مسجد خلفاء راشدین میں ہوا، جو تقریباً سوا گھنٹہ جاری رہا جس میں دنیا کی فنائیت اور انسان کی زندگی کا مقصد عجیب عنوانات اور انوکھی تعبیرات سے بیان فرمایا۔ جس کو سن کر دل دنیا کی محبت سے سرد اور آخرت کی طرف راغب ہوجاتا ہے۔اس وعظ کا نام ’’مقصدِحیات‘‘تجویز کیا گیا ۔بوقتِ تحریر قرآنی آیات واحادیثِ مبارکہ کے حوالے بین القوسین درج کردیے گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شرفِ قبول عطا فرمائیں اور اُمتِ مسلمہ کے لیے نافع فرمائیں اور حضرت والا اور ناقل ومرتب اور جملہ معاونین کے لیے صدقہ جاریہ بنائیں۔ آمینمرتب: یکے ازخدام حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم ۲۹ رمضان ۱۴۱۴ھ