Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

43 - 58
اور جن کی کسی بستی میں آمد کی خبر سن کر سارے مرغے سہم جاتے ہیں؎
سارے  مرغے  یہ خبر سن کے سہم جاتے  ہیں
جب  وہ  سنتے   ہیں  کہ بستی  میں کوئی پیر آیا
اور جو اپنے مریدوں سے یوں کہتے ہیں   ؎
بغل  میں  تو    اگر   مرغا    نہ   لایا
برابر    ہے    کہ    تو    آیا  نہ    آیا
یہ سب میرے اشعار ہیں۔
غرض میں نے پوچھا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی تلاش ہے، اللہ تعالیٰ کیسے ملیں گے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں صاحب! یہاں ذکر کرایا جاتا ہے، لیکن اتنا ذکر کراتے ہیں، اتنی زبردست ریاضت کرائی جاتی ہے کہ ایک مرید پورا بکرا کھاجاتا ہے۔ میں نے کہا کہ بھئی ہمارے پیٹ میں تو اتنی جگہ نہیں ہے، میں تو ایک بکرا کھاکر مرجاؤں گا، کیوں کہ طبیہ کالج میں طب پڑھ رہا تھا، حکیم کو یہ سب چیزیں معلوم رہتی ہیں، اس کے بعد وہاں سے بھی بھاگا۔
اولیاء اللہ کی عظمت
میرا بچپن ہی سے یہ ذوق تھا کہ اللہ ملے گا ولی اللہ سے، لیکن شرط یہ ہے کہ وہ      ولی اللہ بھی توہو۔ مولانا انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ بخاری پڑھنے والو! سن لو! اللہ والوں کے جوتوں کے نیچے جو مٹی کے ذرّات ہیں وہ بادشاہوں کے تاجوں کے موتیوں سے افضل ہیں۔ ہم تو اولیاء اللہ کی اتنی عزت کرتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ وہ ولی اللہ ہو۔
خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت
یہ اَپ ٹو ڈیٹ بیڑی پیتا ہوا جس کو روزہ نماز کا اہتمام نہیں، چاہے بزرگوں کی اولاد ہو ولی اللہ نہیں ہوسکتا، اس کو مقتدا نہیں بنایا جاسکتا۔ دیکھیے! ایک آدمی ڈاکٹر نہیں ہے، ڈاکٹر کا بیٹا ہے۔ اُس کا باپ آپ کا خاندانی ڈاکٹر تھا، لیکن بیٹے صاحب کیا کرتے ہیں؟ آلو سبزی بیچتے ہیں۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter