Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

49 - 58
کرتے۔ پس جس شخص کو یہ عقل آجائے کہ صاحب کہیں حدیث میں یہ بات ہے، صحابہ نے ایسا کیا ہے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے اس کو بتایا ہے۔ بس سمجھ لو یہ شخص غیردین سے بچ جائے گا، اور جو ایسی پائپ لائن سے پانی پی رہا ہے جس میں گٹر لائن ملی ہوئی ہےاس کا کیا حال ہوگا ؟لہٰذا سنت و شریعت کا صاف پانی پیو، بدعت کی گٹر لائن سے بچو، یہ بہت گندی چیز ہے اور بدعتی کو توبہ بھی نصیب نہیں ہوتی،کیوں کہ وہ اس کو دین سمجھتا ہے۔
شیطان کی ایک مہلک ایجاد
حدیثوں میں موجود ہےکہ شیطان نے بدعت کو اسی لیے ایجاد کیا کہ گناہ سے تو مسلمان توبہ کرلیتا ہے۔ زنا، شراب، چوری، جھوٹ سب کو چھوڑ دے گا، کیوں کہ ان چیزوں کو گناہ سمجھتا ہے، مگر بدعت کو نہیں چھوڑے گا، کیوں کہ اس کو دین سمجھ کر کررہا ہے، لہٰذا شیطان نے جب دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے اعلان فرمادیا کہ جو توبہ کرے گا ہم اُس کو معاف کردیں گے، اس نے باقاعدہ شیاطین کو بلاکر میٹنگ کی ا ور کہا کہ میں ایسی چیز ایجاد کروں گا کہ آدمی اس سے توبہ بھی نہ کرپائے گا۔ وہ کیا ہے؟ وہ بدعت ہے۔ جو دین نہیں ہے لیکن آدمی اُس کو دین سمجھ کر کرے گا۔
عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم  صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو
لہٰذا دیکھو کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت صحابہ نے کیسے کی تھی؟ جس انداز میں صحابہ نے محبت کی وہی مقبول ہے۔ آج کیا ہے کہ بارہ ربیع الاوّل کو تمام شہر میں جلوس نکل رہے ہیں، نہ نماز ہےنہ روزہ ، بس جلوس نکال کر سمجھتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا حق ادا کردیا۔ دیکھو صحابہ نے کبھی جلوس نکالا؟ کیا تم صحابہ سے بڑھ کر عاشق بن جاؤگے؟جنہوں نے اپنی جانیں قربان کردیں  ستّر شہید اُحد کے دامن میں لیٹے ہوئے ہیں،جنہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر جان دے دی اور تم بس کاغذ       کی پھلجھڑی لگاکر اور سڑکوں پر گیٹ بناکر عاشقِ رسول بن گئے۔ نماز روزہ غائب، گھر میں  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو ذبح کیا جارہا ہے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter