Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

37 - 58
مفید ہو؟ ابّا اپنے بیٹے کو اگر کسی چیز سے منع کریں گے تو کیا وہ مفید ہوگی؟ مفید کام سے ابّا اپنی اولاد کو منع کرسکتے ہیں؟ ربّا کے بارے میں کیا یہی سمجھتے ہو کہ باپ کی رحمت کا خالق، ماں کی رحمت کا پیدا کرنے والا، وہ ہمیں مفید باتوں سے منع کردے گا؟ جس میں ہمارا نقصان تھا ان ہی چیزوں سے منع کردیا۔ مثلاً نامحرم عورت پر نظر ڈال دی، تو ہوسکتا ہے کہ وہ زیادہ پسند آجائے اور تم اپنی بیوی پر ظلم کرنے لگو، بدنگاہی سے شریعت اس لیے منع کرتی ہے۔ آج کتنے گھر رو رہے ہیں، اِدھر اُدھر نظر ڈالی، وہاں پھنس گئے، اب بیوی بے چاری رات دن رو رہی ہے، کہتی ہے:تعویذ دے دو، شوہر تو میری طرف منہ ہی نہیں کررہے ہیں، وہ کسی اور لڑکی سے پھنسے ہوئے ہیں۔ سارے گھر کا چین چھن جاتا ہے۔ دیکھو! شریعت نے نگاہ کی حفاظت کا حکم دیا، اس سے کتنا فائدہ ہے کہ جو لوگ جتنا آنکھوں کو بچاکر رکھتے ہیں، جتنے پرہیزگار ہوتے ہیں وہ اپنی بیویوں سے جیسی محبت کرتے ہیں اُس کی مثال نہیں مل سکتی ۔اور جو لوگ بدنگاہی میں مبتلا ہیں اُن کے اخلاق خراب ہیں، اُن کی بیویاں رو رہی ہیں۔ مجھ سے تو پوچھو، میرے پاس تو یہ ساری خبریں آتی رہتی ہیں۔ بعض بیویاں روتی ہوئی کہتی ہیں کہ صاحب! جی چاہتا ہے کہ زہر کھالوں، شوہر فلاں عورت کے پاس جاتا ہے، رات کو بارہ بجے آتا ہے، مجھ سے ٹھیک سے بات بھی نہیں کرتا، کہتا ہے کہ مجھے تم اچھی نہیں لگتی ہو، اس لیے میں فلاں عورت کے پاس جاتا ہوں، مجھ سے منہ پھیر کر سو جاتا ہے۔ بدنگاہی سے گھر دوزخ بن جاتا ہے،اس لیے جو جتنا شریعت کا پابند ہے چین سے ہے، اُس کے گھر والے بھی چین سے ہیں۔ اس لیے ایک دیندار اللہ والی عورت سے اُس کے شوہر نے پوچھا کہ کیا میں داڑھی رکھ لوں، تو اُس کی بیوی نے کہا کہ ضرور رکھ لو۔ تم جب داڑھی رکھوگے تو تم ہمارے ہی رہوگے، دوسروں کے نہ بن سکوگے، کیوں کہ ٹیڈیاں آج کل کے داڑھی والوں کو پسند نہیں کرتیں، اس لیے تم فوراً رکھ لو۔ یہ کتنی بڑی چیز ہے۔ یہ آپ کے شہر حیدرآباد ہی کا واقعہ ہے۔ یہ اس کی نہایت ایمانداری کی بات ہے۔ نیک عورت چاہے گی کہ میرا شوہر اللہ والا ہوجائے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کا غلام بن جائے۔ تو میں اس عورت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ نہایت ہی لائق خاتون ہے۔ اللہ اس کے درجات کو بلند فرمائے اور جزائے خیر دے۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان
تو لالوکھیت کے جعلی پیر کا واقعہ چل رہا تھا۔ اس پیر کے ایک مرید نے جب دیکھا کہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter