Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

39 - 58
کند چوں بخپسم پاسبانی می کند کریمے ما بس باقی ہوس ‘‘یعنی فقیر کو بادشاہوں کی محفل سے کیا کام؟ میں ایک کریم سے تعلق رکھتا ہوں یعنی اللہ سے، جب بھوکا ہوتا ہوں تو وہ میری مہمانی کرتا ہے، جب سوجاتا ہوں تو میری حفاظت کرتا ہے، میرا کریم میرے لیے کافی ہے، باقی سب ہوس ہے۔ یہ شان تھی، یہ جواب دیا، اتنے بڑے ولی اللہ تھے۔
جعلی گدّی نشین کا حال
لیکن ان ہی کے خاندان میں ایک گدّی نشین ایسا شیطان ہے جو دو دو رنڈیوں کو بٹھاکر تانگہ پرچلتا ہے۔اس سے ایک شخص بیعت ہوگیا۔ایسے مرید بھی اندھے ہوتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ خدا ایسی اندھی پیری مریدی کی لعنت سے بچائے۔ اُس کا وہ مرید ایک دن ناظم آباد آیا، خانساماں تھا۔ دواخانہ ایسی چیز ہے جہاں ہر قسم کے لوگ آتے ہیں۔ میں نے اُس سے پوچھا کہ بھئی! تم کس سے مرید ہو؟ اُس نے کہا کہ ہاں صاحب! میں مرید ہوں سلون ضلع رائے بریلی والے پیر صاحب سے۔ اب میں کھٹکا کہ یہ تو اُس کا نام لے رہا ہے جہاں وہ چکرباز پیر رہتا ہے۔ تو میں نے کہا کہ اچھا تم سلون کے رہنے والے ہو؟ اُس نے کہا ہاں! میں مرید ہوں فلانے پیر کا۔ میں نے کہا اچھا! اُس پیر سے تم مرید ہو، وہ پیر تو عورتوں سے پردہ نہیں کرتا۔ اُس نے کہا ہاں صاحب! پردہ تو نہیں کرتے، بلکہ دو دو عورتیں جو زانیہ بدکار، بدمعاش ہیں، اُن کے دائیں بائیں ہوتی ہیں، لیکن پیر صاحب بڑے پرہیزگار آدمی ہیں، کچھ کرتے نہیں،ازار بند کو پکڑےرہتے ہیں، بڑے پکّے ہیں، اُن کو کچھ مت کہو، بڑے پاک صاف ہیں، اِدھر اُدھر عورتیں ہوتی ہیں، بس اُن سے ذرا دل بہلالیتے ہیں،اُن سے اشعار سُن لیتے ہیں۔ مجھے بڑی ہنسی آئی کہ بے چارہ نادان ہے، ایسے ہی نادانوں کو یہ لوگ پھانس لیتے ہیں۔کبھی کہتے ہیں کہ ہم مکہ شریف میں نماز پڑھتے ہیں اور مسجد نہیں جاتے۔ بے نمازی ہیں، اس کو چھپانے کے لیےیہ چال چلی کہ کہتے ہیں کہ ہم کعبہ شریف میں نماز ادا کرتے ہیں۔ اب بتائیے! کسی بڑے سے بڑے ولی اللہ جیسے جنید بغدادی، بایزیدبسطامی، خواجہ معین الدین چشتی اجمیری، حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی بڑے پیر صاحب ان بزرگوں نے کبھی کہا کہ ہم کعبہ شریف میں نماز پڑھتے ہیں؟یہ اولیاء اللہ ہمیشہ سنت کے مطابق اپنی اپنی مسجدوں میں نماز پڑھتے تھے۔ اللہ اکبر! یہ تھے پکے نمازی اور سنت کے عاشق۔اور ان جعلی پیروں کا حال یہ ہے کہ نماز پڑھتے نہیں اور لوگوں کو دھوکا دینے کے     
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter