Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

42 - 58
جلدی اللہ تک پہنچادے گا، لہٰذا جب میں نے دیکھا کہ وہ پیر کو سجدہ کررہا ہے اور پیر صاحب نے اس کو منع نہیں کیا، خود کو سجدہ کرارہے تھے، تو میں نے کہا کہ یااللہ! حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے تو مخلوق کو سجدہ کرنے کو حرام فرمایا اورحضرت آدم علیہ السلام کو جو فرشتوں نے سجدہ کیا تھا وہ تعظیمی سجدہ تھا، اس کے بعد شریعت میں ہمیشہ کے لیے سجدۂ تعظیمی کو منع کردیا گیا۔حضور     صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ سجدہ کرنا غیراللہ کو حرام ہے،یہاں تک کہ ایک صحابی نے پوچھا: یارسول اللہ! (صلی اللہ علیہ وسلم) کیا میں آپ کو سجدہ کرسکتا ہوں؟ فرمایا: نہیں! یہاں تک کہ اُن صحابی نے عرض کیا۔ مشکوٰۃ شریف کی حدیث ہے کہ کیا میں السلام علیکم جب کہا کروں تو ذرا سا جھک جایا کروں؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جھکنا بھی مت، سیدھے کھڑے ہوکر سلام کرو۔ جس نبی نے اپنے آگے سر جھکانے کو منع کیا آج اُن کے اُمتی خود کو سجدہ کرارہے ہیں۔ جب میں نے دیکھا کہ یہ پیر خود کو سجدہ کرارہا ہے تو میں وہاں سے بھاگا اور سمجھ گیا کہ یہ گمراہ پارٹی ہے۔ ایک دفعہ دیکھا کہ ایک پیر صاحب اٹیچی کیس لیے ہوئے ایئرپورٹ پر کھڑے تھے، رنگین لباس میں جس میں سلمیٰ ستارے جڑے ہوئے تھے۔ پیر صاحب کے ساتھ بیس سال کی لڑکی تھی، اُن کی عمر اَسّی سال کی اور لڑکی بیس سال کی۔ معلوم ہوا میڈیکل کالج کی لڑکی مرید ہوگئی ہے اور اٹیچی کیس میں مقوی گولیاں تھیں۔ لاہور میں ان کا کیس تھا، عدالت میں باپ نے کہا کہ یہ لڑکی میری ہے، اس پیر نے اس کو پھنسالیا ہے، آپ ہماری لڑکی واپس کیجیے۔ پیر نے اس کو سمجھا رکھا تھا کہ دیکھو اگر تم مجھ سے شادی کرلوگی تو تمام مریدین تمہارے پیر چومیں گے اور خوب عزت ملے گی اور اُس نے کہا کہ میں میڈیکل ہسپتال بنوادوں گا، کروڑوں روپے میرے پاس ہیں۔ اُس لڑکی نے بھی لالچ میں آکر عدالت میں کہہ دیا کہ میں اپنے باپ کے پاس نہیں جاؤں گی، میں اسی پیر کے ساتھ رہوں گی۔ بے چارے ماں باپ روتے ہوئے چلے آئے۔
بچپن میں اللہ تعالیٰ کی تلاش میں میں ایک دوسرے پیر کے پاس گیا، جو مریدوں کے مرغے کھا کھاکر گویا مرغوں کا قبرستان بن گیا تھا، جس پر میرا شعر ہے؎
ہزاروں  مرغے  بناکے  مدفن  ترے  بدن  میں  جو  سو گئے  ہیں
انہی کے دَم سے یہ تیرے اعضا  بھی موٹے موٹے سے ہوگئے ہیں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter