Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

29 - 58
والی دونوں پر لعنت برستی ہے۔ ناظر بھی ملعون ہورہا ہے اور منظور بھی ملعون ہورہا ہے، دونوں طرف لعنت برس رہی ہے۔
گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے
اب کوئی کہے کہ صاحب! پھر دل کاہے سے بہلائیں؟ پھر دنیا میں کیا ہے؟ فیچر دیکھنا آپ منع کررہے ہیں، وی سی آر سے آپ منع کررہے ہیں، ریڈیو کے گانے سے آپ منع کررہے ہیں تو ہم کہاں جائیں؟ کیا بس مسجد میں بیٹھے رہیں؟  مسجد میں کوئی نظر نہیں آتا، کس کو دیکھیں، اللہ میاں کا نام لیتے ہیں تو وہ بھی نظر نہیں آتا،تو ہماری زندگی رنگین اور مزیدار کس طرح ہوگی؟ کیسے دن کٹیں گے؟ مطلب یہ ہوا کہ گناہوں میں دن اچھے کٹ رہے ہیں۔ اللہ سے، اپنے پیدا کرنے والے مالک سے رشتہ کاٹ کر دن کاٹتے ہوئے شرم نہیں آتی، ایسی بات کرتے ہو؟ دنیا میں ذرا سا کوئی احسان کردیتا ہے تو کہتے ہو کہ اس کی نافرمانی کرتے ہوئے شرم آتی ہے، لیکن جس کی زمین پر رہتے ہو، جس پر چل رہے ہو، یہ زمین تمہارے باپ نے پیدا کی ہے؟یہ سورج تمہارے دادا نے پیدا کیا ہے؟ جس کی روشنی سے فائدہ اُٹھارہے ہو۔یہ آنکھیں جن کو تم غلط استعمال کرتے ہو یا کرنا چاہتے ہو، ان آنکھوں کو تم کہاں سے لائے ہو، کیا یہ تمہاری جاگیر تھیں؟ یہ تمہارے ماں باپ نے نہیں بنائیں، خدا نے بنائی ہیں۔ عقل کے ناخن لو، ہوش میں آجاؤ، پاگل مت بنو۔ انسان کوا للہ نے عقل دی ہے۔ گناہوں میں چین نہیں ہے۔ جن شکلوں سے تم چین حاصل کرنا چاہتے ہو جب وہ شکلیں بگڑجائیں گی، پھر کہاں جاؤگے چین حاصل کرنے؟؎
تم  نے  دیکھیں  بگڑتی  بہت صورتیں
ان کی صورت بھی اِک دن بگڑ جائے گی
یہ میرا ہی شعر ہے، اور میرا ایک قطعہ ہے؎
حسینوں  کا   جغرافیہ   میرؔ  بدلا
کہاں جاؤ گے اپنی تاریخ لے کر
یہ عالَم  نہ ہوگا  تو  پھر کیا کروگے
زحل  مشتری  اور مریخ لے  کر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter