اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟
آج صبح صبح اللہ تعالیٰ نے میرے قلب میں ایک عظیم الشان مضمون عطا فرمایا۔ وہ یہ ہے کہ اصلی مرید کون ہے؟ جس کی مراد اللہ ہو۔ اور اصلی پیر کون ہے؟ جو مرید کو اس کی مراد، اس کی منزلِ مراد یعنی اللہ تک رسائی کے لیے رہنمائی کرتا ہے اور اس کے لیے اللہ سے آہ وفغاں کرتا ہے اور دردِ دل سے اشکبار ہوتا ہے۔ اصلی پیری مریدی یہ ہے۔ بس اصلی مرید وہی ہے جس کی مراد اللہ تعالیٰ کی ذات ہو۔
یُرِیۡدُوۡنَ وَجۡہَہٗ4؎ قرآنِ پاک کی یہ آیت اعلان کررہی ہے کہ اللہ کے سچے عاشقوں کی حقیقی مراد صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہوتی ہے۔ یہ آیت بتاتی ہے کہ اصلی مرید کون ہے؟ جو اللہ کی ذات کو مراد بناتے ہیں۔ سب مریدین جائزہ لیں کہ قرآنِ پاک کی اس آیت کے مطابق ہم مرید ہیں یا نہیں؟ اگر ہماری مراد اللہ کی ذات ہوتی تو ہم غیراللہ پر نظر نہ ڈالتے۔ جو مرید بدنظری کرتا ہے، غیراللہ سے آنکھیں لڑاتا ہے تو سمجھ لو کہ ابھی اس کا ارادہ خام ہے۔ یہ مرید خام ہے، کچا ہے، اس کی نسبت کا کباب ابھی کچا ہے، جو کچا کباب کھائے گا خود بھی بے مزہ رہے گا اور دوسرے بھی بے مزہ رہیں گے۔
اصلی اللہ والا دنیا اور غیراللہ کا عاشق نہیں ہوسکتا۔ اور اصلی اللہ والا کون ہے؟جو منزلِ مراد یعنی اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کے لیے خود بھی جان دے رہا ہو اور اپنے مریدوں کو بھی اللہ تک پہنچانے کے لیے جان کھپارہا ہو۔ اکیلا نہ بھاگا جارہا ہو، جو راہ بر اکیلا اُڑتا ہو اور مریدوں کو نظرانداز کرتا ہو وہ کامل راہ بر نہیں ہے۔ کامل راہ بر وہ ہے جو خود بھی اللہ کے راستے پر چلے اور اپنے ساتھ چلنے والوں کا بھی خیال کرے کہ میرے ساتھی کہاں ہیں؟ کہیں راستے سے بھٹک تو نہیں گئے؟ اصلی ساتھی وہی ہے جو اپنے ساتھیوں کا بھی خیال رکھے۔
تو آپ نے سمجھ لیا کہ اصلی پیری مریدی کیا ہے؟ پیری مریدی جو بدنام ہوئی وہ جعلی پیروں کی وجہ سے ہوئی ہے جنہو ں نے اپنے حلوے مانڈے کے لیے چند وظیفے بتادیے مگر
_____________________________________________
4؎ الکہف:28