Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

56 - 58
درود شریف پڑھنے کی تلقین
چلتے پھرتے درود شریف کی کثرت رکھو اور خصوصاً دعا سے پہلے اور بعد میں درود شریف ضرور پڑھو ۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ارے لوگو! تمہاری دعا قبول نہیں ہوتی، معلّق رہتی ہے، آسمان کے اوپر بھی نہیں جاتی جب تک تم اپنے نبی پر درود نہیں بھیجوگے۔ کیوں صاحب!اب میرے منہ سے آپ کو درود شریف پڑھنے کی ہدایت ہورہی ہے یا نہیں؟ ہم لوگ اور ہمارے بزرگ رات دن درود شریف پڑھ رہے ہیں، لیکن ہمیں یہ لوگ کہتے ہیں کہ مرگئے مردود جن کی فاتحہ نہ درود۔ ارے توبہ کرو۔ قیامت کے دن کیا جواب دوگے؟ سوچو اس کو، جاہلوں کے پاس یہی ہے ایک ایٹم بم۔ کوئی علم تو ہے نہیں ان کے پاس، اس لیے اپنی دوکان چمکانے کے لیے اور اللہ والوں کو، اہلِ حق کو بدنام کرنے کے لیے یہ جملہ ایجاد کیا۔ یہ گویا ان کی جہالت کی آخری نشانی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ہم ان سے جیت نہیں پائیں گے، اس لیے عوام میں مشہور کردو کہ یہ دُشمنِ رسول ہیں، مردود ہیں۔ شیطان بہت چالاک ہے، اس نے سوچا کہ علم کی روشنی میں اہلِ حق سے جیتنا تو مشکل ہے، اس لیے جاہلوں کو سکھادیا کہ ایسے جملوں سے اپنے اندھیروں کی پرچھائیاں ڈالتے رہنا، لیکن اہلِ علم کے پاس علم کی ایسی روشنی ہے جن پر جہالت کے اندھیروں کا زور نہیں چلتا، اندھیرے وہاں سے خود بھاگ جاتے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم فرماتے ہیں:
 اَلْعُلَمَاءُ وَرَثَۃُ الْاَنْبِیَاءِ 22؎
علماء وارث ہیں انبیاء کے اور فرمایا کہ جس نے کسی عالم سے مصافحہ کیا گویا اس نے نبی سے مصافحہ کیا۔ عالم کا بڑا درجہ ہے۔ اور فرمایا کہ عالم کی فضیلت تمہارے اوپر اتنی ہے جتنی میری تمہارے ادنیٰ پر ہے۔ علماء کو جنت میں جانے سے پہلے سفارش کا اختیار دیا جائے گا کہ جن کی آپ سفارش کرنا چاہیں اُن کی سفارش کریں، جن کو چاہیں جنت میں لے جائیں۔ آہ! آج ان ہی علماء کو مرگئے مردود جن کی فاتحہ نہ درود کہا جارہا ہے۔ اس ظالم سے پوچھو کہ تم کو نورانی
_____________________________________________
22؎   جامع الترمذی:97/2،باب ماجاء فی فضل الفقہ علی العبادۃ،ایج ایم سعید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter