Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

33 - 58
بیٹا چاہے کتنا ہی بدعمل ہو اس کو پیر بنانے کے لیے تیار ہیں۔ ارے تم پیر کے چکر میں پڑے ہو۔ نبی حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے کے متعلق قرآنِ پاک میں کیا ہے اِنَّہٗ  لَیۡسَ مِنۡ اَہۡلِکَ یہ آپ کی اولاد نہیں ہے، نالائق ہے۔ اولاد نالائق ہو تو اس کے باپ کی طرف اس کی نسبت نہیں ہوتی۔ دیکھو! قرآن اعلان کررہا ہے یٰنُوۡحُ  اِنَّہٗ  لَیۡسَ مِنۡ اَہۡلِکَ14؎حالاں کہ حضرت نوح علیہ السلام نے عرض کیا تھا کہ اے اللہ! یہ میرا بیٹا ہے،اس کو نجات دے دیجیے۔ فرمایا: نہیں!یہ تمہارا اہل نہیں ہے، کیوں کہ ہمارے طریقے پر نہیں ہے، ہماری بات نہیں مانتا، تو جب یہ میرا نہیں تو تیرا کیسے ہوگا؟ حضرت نوح علیہ السلام سے اللہ فرمارہے ہیں کہ اے نبی! تم تو ہمارے ہو، لیکن یہ تمہارا بیٹا ہمارا نہیں بنا، ہم پر ایمان نہیں لارہا ہے، لہٰذا تمہارا کیسے ہوگا؟ جو ہمارا نہیں تمہارا نہیں۔ یہ تعلق ہونا چاہیے۔ کیوں صاحب! کوئی آپ کی دوستی کا دعویٰ کرتا ہو، لیکن اگر آپ کے دُشمن سے چپکے چپکے جاکر چائے پیتا ہو، ہنستا بولتا ہو تو اس سے آپ کا دل کھٹا ہوجائے گا کہ یہ ٹھیک آدمی نہیں ہے، بکاؤ مال ہے، جہاں چائے انڈا پاجاتا ہے وہاں چلا جاتا ہے۔ کچھ سوچو، اللہ نے عقل دی ہے۔ اب مان لو کہ دُشمن لگے ہوئے ہیں اور وہ بجلی سپلائی کررہے ہیں، بعض بجلی میں زہریلے مادے اور کیمیکل ڈال دیتے ہیں جس سے سب بے ہوش ہوجاتے ہیں، تو آپ کو دیکھنا چاہیے کہ حیدرآباد کی کارپوریشن تک اس کی تار ہے یا نہیں؟یا کوئی اور دُشمن خیمہ لگائے ہوئے کہیں بیٹھا ہوا ہے اور انہوں نے اپنی کوئی تار جوائنٹ کردی ہے۔ پس وہ دین جو سیّد الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو عطا فرمایا تھا اور اس سے جو جوائنٹ لائن آرہی ہے وہ سنت و شریعت ہے۔
جعلی پیروں کا فریب
لیکن جعلی پیروں نے اس میں بدعت شامل کردی۔چرس بھی پی رہے ہیں، لنگوٹی باندھے ہوئے، لیکن نادان اور جاہل سمجھتے ہیں کہ بھئی صاحب! یہ تو بڑے پہنچے ہوئے ہیں، ان ہی کے حکم سے یہ سب سورج اور چاند چل رہا ہے۔ یہ جو لنگوٹ باندھے ہوئے بیٹھے ہیں۔ نماز ایک وقت کی نہیں پڑھتے، تمہیں کیا پتا ان کا کیا مقام ہے؟ ان کی چرس پر مت جاؤ، ان کی منڈی ہوئی داڑھی پر مت جاؤ، یہ تو بہت اونچے مقام کے لوگ ہیں، ان مولانا لوگوں کی باتوں
_____________________________________________
14؎   ھود:46
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter