Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

51 - 58
کر ہے۔ آج لوگ کہتے ہیں کہ جو کھڑے ہوکر یَا نَبِیْ سَلَامْ عَلَیْکَ نہ کہے وہ وہابی ہے۔ بتاؤ! اگر اللہ تعالیٰ کو درود کھڑے ہوکر پڑھوانا پسند ہوتا، تو نماز میں کھڑے ہونے کی حالت میں درود کو اللہ تعالیٰ فرض کرتے کہ دیکھو! ہمارے نبی پر درود پڑھنا تو کھڑے ہوجانا، لیکن بتاؤ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے التحیات کے بعد درود کھڑے ہوکر پڑھا ہے یا بیٹھ کر؟ تو معلوم ہوا کہ درود بیٹھ کر پڑھنے میں کوئی حرج  نہیں، نماز کے علاوہ اُٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے درود شریف پڑھنا ہمارے بزرگوں کا معمول ہے لیکن اس کو اتنا پابند کردینا کے جو یَا نَبِیْ سَلَامْ عَلَیْکَ کھڑے ہوکر نہ کہے وہ وہابی ہوجائے گا  یہ ظلم ہے۔
ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں
ہم نہیں جانتے وہابی کیا بَلا ہے۔ ہمارے بزرگوں نے قسم کھاکر فرمایا کہ خدا کی قسم! ہم لوگ وہابی نہیں ہیں، عبدالوہاب نجدی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، وہ تو اولیاء اللہ کے قائل نہیں ہم تو اولیاء اللہ کے غلام ہیں اور اولیاء اللہ کے سلسلوں میں بیعت ہوتے ہیں۔ خوامخواہ ہم پر یہ الزام ہے کہ نعوذ باللہ! ہم اولیاء اللہ کے مخالف ہیں اور وہابی ہیں۔ جو لوگ ہم پر یہ الزام گھڑتے ہیں اُن کو قیامت کے دن جواب دینا پڑے گا۔ اصل میں انگریزوں نے اس کو ایجاد کیا تھا آپس میں لڑانے کے لیے۔ چناں چہ ایک خان صاحب پر ایک بنیے کا قرضہ زیادہ ہوگیا،بنیے نے تقاضا کیا تو خان صاحب نے بستی والوں کو بلایا اور کہا کہ یہ بنیا وہابی ہوگیا ہے، اس کے یہاں سے سودا مت خریدو۔ اب بے چارا ہندو کیا جانے وہابی کیا ہے۔ دیکھا کہ آج کل گاہک نہیں آرہے تو وہ چکر میں پڑا اور لوگوں سے پوچھا کہ کیا بات ہے؟ کہا کہ خان صاحب نے بستی میں اعلان کیا تھا کہ یہ بنیا وہابی ہوگیا ہے اس سے سودا مت خریدو۔ لالہ جی خان صاحب کے پاس گئے اور کہا کہ خان صاحب کیا غضب کیا، میرے یہاں ایک گاہک بھی نہیں آرہا ہے۔ تو کہنے لگا: میرا جو قرضہ ہے معاف کردو، میں ابھی اعلان کردیتا ہوں کہ اب لالہ جی وہابی نہیں رہے۔ اُس نے کہا کہ اچھا خان صاحب سب قرضہ معاف ۔تو خان صاحب نے سب کو بلاکر کہا کہ دیکھو بھئی! یہ ہندو اب وہابی نہیں ہے، اس نے توبہ کرلی ہے۔ حکومتِ انگریز نے یہ فتنہ پیدا کیا، ورنہ سوچو کہ جو رات دن بخاری شریف پڑھا رہا ہے، سنت پر عمل کرتا ہے وہ تو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter