Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

17 - 58
موجودگی سے، ان کی زندگی و موت سے بے خبر رہے۔ اگر کشف حضرت یعقوب علیہ السلام کے اختیار میں تھا تو آپ نے کنعان کے کنویں میں کیوں نہیں دیکھا اپنے بیٹے کو؟ جبکہ مصر سے  تو آپ نے حضرت یوسف علیہ السلام کی قمیص کی خوشبو سونگھ لی۔ تو معلوم ہوا کہ کشف  اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہوتا ہے۔ یہ عقیدہ صحیح کرلیجیے!
جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا
جو لوگ کہتے ہیں کہ پیر کو سب پتا ہوتا ہے یہ جاہلانہ عقیدہ ہے۔ میرے ضلع پرتاب گڑھ میں ایک جعلی پیر آیا، مرغیاں اُڑانے والا، مال کھینچنے والا۔ اس نے کہا کہ تمہارے پیٹ میں جو غذا موجود ہے میں بتادوں گا۔ اس نے جنات قبضے میں کیے ہوئے تھے، وہ جنات اس کے کان میں بتادیتے تھے کہ آج فلاں نے خربوزہ کھایا ہے۔ جاہل لوگ اس کے معتقد ہوگئے اور اس کے پاس جانے لگے۔ وہ خود بھی نماز، روزہ کچھ نہیں کرتا تھا اور دوسرے لوگوں کو بھی بےنمازی بنارہا تھا۔وہاں ایک بزرگ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے مجازِ صحبت تھے بابانجم احسن صاحب رحمۃ اللہ علیہ، انہوں نے مجھ سے خود فرمایا کہ میں نے اس پیر کے پاس ایک آدمی بھیجا اور کہا جاؤ، سب مریدوں کے سامنے پیر سے کہو کہ سنا ہے کہ انسان جو کھاتا ہے آپ اس کے بارے میں سب بتادیتے ہیں، میں آپ کا ایک امتحان لینا چاہتا ہوں کہ آپ کے پیٹ میں پاخانہ کا جو لینڈ ہے وہ صبح کتنے بج کر کتنے منٹ پر نکلے گا،یعنی پاخانہ کتنے بج کر کتنے منٹ پر آپ کریں گے؟میں رات بھر یہیں رہوں گا اور صبح گھڑی دیکھوں گا کہ آپ نے رات کو جو اعلان کیا تھا، اس کے مطابق اتنے بج کر اتنے منٹ، اتنے سیکنڈ پر آپ کا پاخانہ نکلا یا نہیں۔
اس جعلی پیر نے دل میں سوچا کہ اگر میں وقت بتادیتا ہوں اور اس وقت میرا لینڈ نہ نکلا، صحیح وقت پر لینڈ کی لینڈنگ نہ ہوئی تو بڑی رُسوائی ہوگی۔ لینڈنگ پر یاد آیا کہ یہاں ایک سیمنٹ فیکٹری بھی ہے جس کا نام پاک لینڈ ہے، بھلا لینڈ بھی پاک ہوسکتی ہے؟ لیکن یہ صرف مزاح ہے،محفل کو خوش کرنے کے لیے لطیفہ ہے، حقیقت نہیں ہے۔ انگریزی کا (Land) لینڈ اور ہے اور اُردو کا اور۔ جنوبی افریقہ،امریکا، برطانیہ میں جہاں بھی جاتا ہوں انگریزی کا لفظ کثرت سے استعمال ہوتاہے He has, She has۔ میں نے مزاحاً کہا کہ بتاؤ! یہ مسجد میں کیا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter