Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

8 - 58
ایک مرتبہ سیدنا عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس ایک شخص بدنظری کرکے آیا تو حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:
مَابَالُ اَقْوَامٍ یَّتَرَ شَّحُ مِنْ اَعْیُنِہِمُ الزِّنٰیکیا حال ہے ایسی قوم کا جن کی آنکھوں سے زنا ٹپکتا ہے۔
اللہ والوں کی آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کے جلوے جھلکتے نظر آتے ہیں اور غیراللہ کے عاشقوں سے مردہ لاشوں کی بدبو آتی ہے۔
مرید کے دل میں شیخ  کی عظمت کی مثال
علی گڑھ میں میرس(Marris) روڈ نوابوں کی کوٹھیوں سے بھری ہوئی تھی۔ بڑے بڑے نواب وہاں رہتے تھے۔ آج سے تقریباً چالیس برس پہلے میں نے کچھ اشعار کہے تھے۔ میں نے ان اشعار میں اپنے شیخ کی جوتیوں کے صدقے نوابوں کو مخاطب کیا تھا۔ اُس وقت میں ایک مسکین طالب علم کی حیثیت سے اپنے شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالغنی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ نواب چھتاری کے یہاں گیا تھا، لیکن شیخ کی برکت سے نوابوں کو خاطر میں نہیں لاتا تھا۔ میرے شیخ فرماتے تھے کہ اگر مرید نے اپنے شیخ سے اللہ کو حاصل نہ کیا، سموسے پاپڑ کھاتا رہا اور دنیا کی تفریح کرتا رہا تو اللہ سے محروم رہ جائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی، میں نے کبھی نوابوں اور مال داروں کی خوشامد نہیں کی، لیکن آج کل مریدوں کا یہ حال ہے کہ اگر کوئی رئیس آدمی پیر کے پاس آجاتا ہے تو مرید اپنے پیر کو دیکھتا بھی نہیں۔ اگر مدرسہ والا ہے تو رئیس کے پیچھے پیچھے مدرسہ کی رسیدیں لے کر دوڑتا ہے اور اپنا مدرسہ دکھانے کی کوششیں کرتا ہے۔ خوب غور سے سن لو! مخلوق سے لپٹنے سے کام نہیں بنے گا، اللہ کے آگے رونے سے کام بنے گا۔ تو میں عرض کررہا تھا کہ میں نے اپنے اشعار میں شاہ عبدالغنی رحمۃ اللہ علیہ کی غلامی کے صدقے نوابوں کو خطاب کیا؎
بہت   خوشنما     ہیں   یہ    بنگلے    تمہارے
یہ  گملوں  کے جھرمٹ  یہ رنگیں  نظارے
_____________________________________________
3؎   التفسیر  القرطبی :44/10، الحجر(75)،مطبوعۃ ایران،ذکرہ بلفظ یدخل احدکم علیّ وفی عینیہ أثر الزنا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter