Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2012

اكستان

5 - 65
اِس مملکت کی بھلائی اَور خیر خواہی کی خاطر خاص طور پر مذہبی طبقہ علمائے حق کی قیادت میں ہمیشہ سے کوشاں رہا ہے اِسلامی نظام کے نفاذ کے لیے ملک کے عوام علمائے حق کی قیادت میں اَب تک بہت بڑی تعداد میں قربانیاں بھی دیتے رہے ہیں بالخصوص دینی مدارس کا کردار اَور اُن کی تمام تر توانیوں کا اہم ہدف یہی نقطہ رہا ہے کہ پاکستان میں نظام ِ اِسلامی کا نفاذ ہوجائے مگر نہ معلوم ہمارے اَندر وہ  کون سی نادیدہ قوتیں ہیں جو اِن پاک مقاصد کی راہ میں مسلسل رُکاوٹیں کھڑی کر دیتی ہیں اَور پوری  قوم کو ایسی راہ پر گامزن کر رکھا ہے جس کے نتیجہ میں قوم کا اَخلاقی دِیوالیہ ہوچکا ہے ملک تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے بین الاقوامی سطح پر ہماری ساکھ بری طرح مجروح ہو چکی ہے ملک کے قانون نافذ کرنے والے اِدارے لاقانونیت کو رواج دے ر ہے ہیں۔ 
اِن اَفسوس ناک حالات پر اَپنی طرف سے مزید کوئی تبصرہ کرنے کے بجائے ایک چشم کشا تحریر نذرِقارئین کرتے ہیں جس سے ملک میں پس ِپردہ اِسلامی دُشمن قوتوں کے ناپاک عزائم اَور شرمناک طریقۂ وَاردات پر روشنی پڑتی ہے ۔
''حضرت مسیح علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے پھل اگر شیریں ہے تو کوئی منطق، کوئی فلسفہ اِسے کڑوا ثابت نہیں کر سکتا اَور اگر پھل کڑوا ہے تو کوئی صحافیانہ اِنشاء پردازی اَور کوئی اَدیبانہ سحر بیانی اِسے شیریں ثابت نہیں کر سکتی۔ ہمارے مذکورہ بالا قائدین کی جدو جہد کے نتیجے میں ہمیں جو پھل ملا ہے اُس کے ایک نمونے کا ذکر روزنامہ نوائے وقت لاہور ٢٦ اپریل ٢٠٠٤ء کے اِدارتی کالموں میں ہوا ہے جسے میں ذیل میں درج کر رہا ہوں کیونکہ اِس کے مطالعہ سے ہی قاری کو اَندازہ ہو سکے گا کہ دو قومی نظریہ کے پھل کا ذائقہ کیسا ہے  :  
ایک اَخباری رپورٹ میں کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے پاکستان آنے والے بھارتی شہریوں، صحافیوں اَور زندگی کے دُوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے اَفراد نے بھارت جا کر پاکستان کی مہمان نوازی اَور سادہ دِلی کا مذاق اِن اَلفاظ وخیالات
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 9 1
4 دین کی برکت : صدمہ بھی، برداشت بھی : 11 3
5 میدانِ جنگ میں ہنسنا مسکرانا : 11 3
6 حضرت خالد کا اِیرانی جرنیل کو دھمکی نامہ : 12 3
7 جانی نقصان بہت ہی کم ،تُرکوں کے خیالات : 12 3
8 ''حدیث ''قرآن کی شرح ہے : 13 3
9 جب نبی علیہ السلام سے محبت ہوگی تو سنت پر عمل آسان ہو جائے گا : 14 3
10 علماء نے بڑی محنت سے لوگوں کی آسانی کے لیے'' فقہ'' مرتب کی : 14 3
11 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٤ 16 1
12 یہ مختصر مضمون تاثرات کا ایک خاکہ ہے۔ 17 1
13 آپ کے چار عظیم واضح و باہر صدقات ِ جاریہ ہیں : 29 1
14 وفیات 31 1
15 قسط : ٢٧ اَنفَاسِ قدسیہ 33 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 33 15
17 قسط : ١٣ پردہ کے اَحکام 39 1
18 اَجنبی مردوں سے عورت کو گفتگو کرنے کا شرعی طریقہ : 39 17
19 حیاء و فطرت کا مقتضی : 40 17
20 اَجنبی مرد سے نرمی سے گفتگو کرنے کا نقصان : 41 17
21 گفتگو کا طریقہ و قولِ معروف کی تشریح : 41 17
22 بد اَخلاقی و بد تہذیبی کا شبہ : 42 17
23 حیا و شرم کا تحفظ : 42 17
24 بقیہ : اَنفاسِ قدسیہ 43 15
25 سیرت خلفائے راشدین 44 1
26 خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 44 25
27 خلافت ِصدیقی کے بابرکت کارنامے : 44 25
28 قسط : ٦اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 47 1
29 اِسلامی صکوک پر تحفظات 48 28
30 اِسلامی صکوک پر پہلا تحفظ : مدیر صکوک کی مرعوبیت 48 28
31 اَصل منصوبے میں حاملین ِ صکوک کی ملکیت : 49 28
32 اِسلامی صکوک پر دُوسرا تحفظ : 50 28
33 (٢) مدرسوں میں حیلہ تملیک عام ہے : 53 28
34 قسط : ٥ ، آخری شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی کی زندگی ایک نظر میں 56 1
35 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter