Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2012

اكستان

45 - 65
(٣)  رسولِ خدا  ۖ  کے ذمہ کسی کا کچھ قرض باقی رہ گیا تھا یا کسی سے آپ  ۖ  نے کچھ وعدہ کیا تھا اِس کے پورا کرنے اَور اَدا کرنے کا برا اہتمام کیا جب بحرین سے مالِ غنیمت آیا اَور یہ پہلا مال تھا جو آپ رضی اللہ عنہ کی خلافت میں آیا تھا تو آپ نے اعلان کرایا کہ جس کا قرض آنحضرت  ۖ  کے ذمہ ہو یا آپ  ۖ  نے کسی سے کچھ وعدہ کیا ہو وہ ہمارے پاس آئیں چنانچہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ آئے اَور ایک وعدہ اُنہوں نے بیان کیا جس کو حضرت صدیق ِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پورا کیا اَور ڈیڑھ درہم دیے۔ 
(٤)  بڑا اِہتمام اِس بات کا کیا کہ رسولِ خدا  ۖ  کا جو برتاؤ جس کے ساتھ تھا اُس کو قائم رکھا جائے چنانچہ حضرت اُم ِ اَیمن  کے پاس رسولِ خدا  ۖ  کبھی کبھی تشریف لے جاتے تھے۔ حضرت صدیق   نے بھی یہی دستور رکھا اَور خصوصیت کے ساتھ آنحضرت  ۖ  کے متعلقین اَور اہلِ قرابت کی  دِل جوئی اَور اُن کے اِکرام و اِحترام کا اہتمامِ بلیغ فرمایا۔ حضرات ِحسنین  یا حضرت فاطمہ یا دُوسری   اُمہات المومنین کے متعلق تو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں خود اپنی بیٹی حضرت عائشہ  کا اَدب و اِحترام کرتے تھے اَور اُن کو ''میری ماں'' اُم المؤمنین کے لقب سے یاد کرتے تھے۔( طبقات ابن ِسعد  ج ٣)  
(٥)  جب حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے اپنی میراث طلب کی تو حضرت صدیق رضی اللہ عنہ نے اُن کو وہ حدیث سنائی کہ اَنبیاء کے مال میں میراث جاری نہیں ہو سکتی لہٰذا میراث تو نہیں اَلبتہ میرے پاس جس قدر مال ہے وہ میں آپ کے لیے حاضر کیے دیتا ہوں، وہ آپ ہی کا ہے، لے لیجیے۔ 
واقعی منصب ِنبوت کی تقدیس  ١  اِس مسئلہ میراث سے خوب ظاہر ہوئی اَور یہ بہت بڑی خدمت ِ دین ِ پاک تھی جوخدا نے حضرت صدیق رضی اللہ عنہ سے لی۔ 
ف  :  میراث نہ ملنے سے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا حضرت صدیق رضی اللہ عنہ سے رَنجیدہ ہوجانا بالکل بے اَصل ہے جیساکہ میرے متعدد رسائل میں اِس کی مکمل تحقیق شائع ہو چکی ہے۔ 
   ١   اگر اَنبیاء علیہم السلام کے مال میں میراث جاری ہوتی اَور رسولِ خدا  ۖ  کے وارثوں کو میراث ملتی تو مخالفین ِ اِسلام یہی کہتے کہ یہ دعویٔ نبوت اِسی لیے تھا کہ اِس کے ذریعے سے اپنی اَولاد کے لیے مال جمع کر جائیں ۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 9 1
4 دین کی برکت : صدمہ بھی، برداشت بھی : 11 3
5 میدانِ جنگ میں ہنسنا مسکرانا : 11 3
6 حضرت خالد کا اِیرانی جرنیل کو دھمکی نامہ : 12 3
7 جانی نقصان بہت ہی کم ،تُرکوں کے خیالات : 12 3
8 ''حدیث ''قرآن کی شرح ہے : 13 3
9 جب نبی علیہ السلام سے محبت ہوگی تو سنت پر عمل آسان ہو جائے گا : 14 3
10 علماء نے بڑی محنت سے لوگوں کی آسانی کے لیے'' فقہ'' مرتب کی : 14 3
11 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٤ 16 1
12 یہ مختصر مضمون تاثرات کا ایک خاکہ ہے۔ 17 1
13 آپ کے چار عظیم واضح و باہر صدقات ِ جاریہ ہیں : 29 1
14 وفیات 31 1
15 قسط : ٢٧ اَنفَاسِ قدسیہ 33 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 33 15
17 قسط : ١٣ پردہ کے اَحکام 39 1
18 اَجنبی مردوں سے عورت کو گفتگو کرنے کا شرعی طریقہ : 39 17
19 حیاء و فطرت کا مقتضی : 40 17
20 اَجنبی مرد سے نرمی سے گفتگو کرنے کا نقصان : 41 17
21 گفتگو کا طریقہ و قولِ معروف کی تشریح : 41 17
22 بد اَخلاقی و بد تہذیبی کا شبہ : 42 17
23 حیا و شرم کا تحفظ : 42 17
24 بقیہ : اَنفاسِ قدسیہ 43 15
25 سیرت خلفائے راشدین 44 1
26 خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 44 25
27 خلافت ِصدیقی کے بابرکت کارنامے : 44 25
28 قسط : ٦اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 47 1
29 اِسلامی صکوک پر تحفظات 48 28
30 اِسلامی صکوک پر پہلا تحفظ : مدیر صکوک کی مرعوبیت 48 28
31 اَصل منصوبے میں حاملین ِ صکوک کی ملکیت : 49 28
32 اِسلامی صکوک پر دُوسرا تحفظ : 50 28
33 (٢) مدرسوں میں حیلہ تملیک عام ہے : 53 28
34 قسط : ٥ ، آخری شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی کی زندگی ایک نظر میں 56 1
35 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter