ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2012 |
اكستان |
|
تمہیں ثواب ہے خدا راضی ہوگا۔ تو سرورِ کائنات علیہ الصلوة والسلام نے فرمایا کہ اَفضل ترین جو چیز ہے اِیمان کا شعبہ وہ تو قَوْلُ لَآ اِلٰہَ اِلاَّاللّٰہْ ہے کیونکہ اُسی پر مدار ہے ساری چیزوں کا، نجات کا بھی بخشش کا بھی اَور کم سے کم جو اُس کا درجہ ہے وہ یہ ہے کہ راستہ سے کوئی چیز ہٹا دو جو تکلیف دہ ہوتی ہو لوگوں کے لیے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اِسلامی اَحکام پر چلنے اَور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اَور آخرت میں رسول اللہ ۖ کا ساتھ نصیب فرمائے، آمین۔ اِختتامی دُعا ............... اِنتقال پُر ملال تاخیر سے موصول ہونے والی اِطلاع کے مطابق برکة العصرشیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب نوراللہ مرقدہ کی صاحبزادی صاحبہ گزشتہ سے پیوستہ ماہ اِنتقال فرما گئیں۔اللہ تعالیٰ اِس سانحہ پر حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ اَور دیگر پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اَور مرحومہ کی مغفرت کی فرما کر آخرت کے بلند ترین دَرجات عطا فرمائے۔ حضرت مولانا مدظلہم اَور دیگر سوگواروں کی خدمت میں اہل ِ اِدارہ تعزیت ِ مسنونہ پیش کرتے ہیں۔ ١٧جون کو محترم اَلحاج مبشر باجوہ صاحب کے جواں سال بھانجے اَچانک وفات پاگئے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اَور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہ ِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اَور دُعائے مغفرت کرائی گئی ،اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔