Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2008

اكستان

61 - 64
کو نظر اَنداز نہیں کر سکتی اِس لیے وہ مجبور ہو گی کہ ظاہر الفاظ کا اعتبار کر کے طلاق کے واقع ہونے کا حکم لگائے ۔ اس طرح سے قضا میں یہ طلاق واقع ہوتی ہے ۔عورت کا معاملہ بھی عدالت کا سا ہے اِس لیے وہ بھی اِس کو طلاق شمار کرنے پر مجبور ہوگی ۔
- 3  شوہر کو طلاق کے الفاظ کا مطلب معلوم نہ ہو لیکن وہ یہ الفاظ کہہ بیٹھے مثلاً کوئی عورت اپنے  شوہر کو کہے کہ تم میرے سامنے یوں کہو تجھے طلاق ہے اور شوہر ایسا ہو کہ اُسے اِن الفاظ کا مطلب معلوم نہ ہو ۔ شوہر لا علمی میں یہ الفاظ کہہ دے تو دیانت میں طلاق واقع نہ ہو گی کیونکہ وہ اپنی جانب میں بیوی کو نکاح سے جدا کرنے کے الفاظ کہنا نہیں چاہتا تھا لیکن عدالت تک اگریہ معاملہ جائے تو وہ اِس کو طلاق شمار کرنے پر مجبور ہو گی کیونکہ معنی ومطلب جاننا یا نہ جاننا مخفی اَمر ہے جس تک بندوں کی براہ راست رسائی ممکن نہیں۔
- 4  کسی نے کوئی نشہ آور شے اپنے اختیار سے محض مزے کے لیے استعمال کی جس سے اِس کو نشہ آیا اور نشہ میں اِس نے طلاق دی تو طلاق واقع ہو جائے گی۔یہ نشہ آور شے خواہ شراب ہو یا افیون ہو یا ہیروئن ہو یا بھنگ ہو سب کا ایک حکم ہے۔
مسئلہ  :  اگر کسی کو کوئی نشہ آور شے زبردستی یا دھوکے سے کھلادی گئی ہو اور اِس سے نشہ میںطلاق دی تو طلاق واقع نہ ہو گی۔ 
مسئلہ  :  اگر کسی شخص نے کوئی نشہ آور دوا مثلاً اجوائن خراسانی بِلاضرورت استعمال کی اور اِس کا اثر دماغ پر ہوا اور نشہ آگیا اور اِس نشہ میں بیوی کو طلاق دی تو  :
(i)  اگر استعمال کے وقت معلوم تھا کہ وہ کیا چیز ہے تو طلاق واقع ہو جائے گی۔
(ii)  اور اگر استعمال کے وقت علم نہ تھا تو طلاق واقع نہ ہو گی۔
مسئلہ  :  البتہ اگر نشہ آور اشیاء کا استعمال دوا کے طور پر کیا لذت کے لیے نہیں کیا اور اِس سے نشہ طاری ہوگیا اور اِس حالت میں طلاق دی تو وہ واقع نہ ہوگی۔ 
مسئلہ  :  اِسی طرح اگر کسی مباح چیز مثلاً ورق رمان (انار کے پتوں) کے استعمال سے نشہ آگیا اور طلاق دی تو یہ واقع نہ ہوگی۔(  باقی صفحہ  ١٥  ) 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت حفصہ کا اشکال اور آپ ۖ کی طرف سے جواب : 6 3
5 جہنم کی آگ کا مقناطیسی اَثر : 7 3
6 اللہ تعالیٰ کے علم اور فیصلہ کے خلاف نہیں ہو سکتا : 7 3
7 ''موت پر بیعت '' اور اُس کا مطلب : 8 3
8 سب کام اللہ کرتا ہے مگر اسکا احسان ہے کہ وہ ان کو بندوں کی طرف منسوب فرماتا ہے : 8 3
9 اللہ کے پسندیدہ بندوں کا حال : 9 3
10 ایک بشارت اور اُس کا مطلب : 9 3
11 شیطان اِنسان پر جبر نہیں کرتا بس اَثر ڈالتاہے : 10 3
12 فرشتہ نیکی پر اُبھارتا ہے : 10 3
13 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 16 1
14 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 16 13
15 وفیات 20 1
16 عورتوں کے رُوحانی امراض 22 1
17 عورتوں کی بعض کوتاہیاں اور ضروری اصلاحات : 22 16
18 چند اور کوتاہیاں : 23 16
19 حضرت اُم ِکلثوم رضی اللہ عنہا کے مناقب 24 1
20 ہجرت : 24 19
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے عقد : 24 19
22 وفات : 26 19
23 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 27 1
24 مولانا عثمانی صاحب کے پیش کردہ چند نظائر : 27 23
25 (1)وقف : 30 23
26 -2 بیت المال : 31 23
27 شخص قانونی کے وجود و عدم کا شرعی معیار : 33 23
28 محدود ذمہ داری کے فقہی نظائر اور اُن کا جواب 34 23
29 گلدستہ ٔ اَحادیث 47 1
31 جمعہ کی نماز کے لیے تین قسم کے لوگ آتے ہیں : 47 29
32 بقیہ : کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت 49 23
33 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 50 1
34 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 50 33
35 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 51 33
36 ماہِ رجب میں روزے : 51 33
37 ٢٢ رجب کے کونڈے : 52 33
38 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 53 33
39 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 56 33
40 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 56 33
41 دینی مسائل 60 1
42 ( طلاق کابیان ) 60 41
43 کن حالتوں میں طلاق ہوتی ہے اورکن میں نہیں ؟ 60 41
44 اخبار الجامعہ 62 1
45 سفر کنگن پور ضلع قصور 62 44
Flag Counter