Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2008

اكستان

4 - 64
اعتبار شخص اطمینان دلائے تو میں تمہارے قرض کے لیے کچھ کرتا ہوں تاکہ تمہیں بینک کے سودی قرض سے نجات مل جائے ''۔یہ نوجوان کہنے لگا کہ میں نے کچھ حضرات کا نام لیا اور اُن میں آپ کا ذکر کیا تو وہ آپ لوگوں کو جانتے تھے ۔ وہ کہنے لگے اگریہ تمہارے بارے میں تسلی کرادیں تو ٹھیک ہے اِس لیے بھی میں آپ کے پاس آیا ہوں ۔میں نے کہا کہ ٹھیک ہے تم اُن سے میری بات کرادینا وہ نوجوان مجھ سے رُخصت ہو کر چلا گیا  کچھ دیر بعد اُس نوجوان نے میری بات اُن صاحب سے کرادی ،میں نے اُن کو اطمینان دلایا اور اِس کارِ خیر پر بہت بڑے اَجر وثواب کی اُمید دلائی، خداکرے کہ یہ عمل مکمل ہو جائے اور یہ نوجوان سودی قرض کے بوجھ سے آزاد ہو جائے۔
یہ تو ایک نوجوان کا واقعہ ہے لیکن ہمارے ملک میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں افراد بے روزگاری سے تنگ آ کر حکومت اور بینکوں کی دِلفریب پیشکشوں کے جھانسے میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور پہلے سے بھی زیادہ سنگین صورتِ حال سے دوچار ہو جاتے ہیں۔ملک میں رائج سرمایہ دارانہ نظام اِنہیں معاشی طور پر پنپنے نہیں دیتااور تمام عمر وہ سسک سسک کر گزار دیتے ہیں اور ہر آنے والا دن اُن پر پچھلے دن سے زیادہ بھاری ہو تاہے ، بالآخر جب وہ بالکل لاچار ہو جاتے ہیں تو خود دُشمنی پر اُترآتے ہیںاپنا قتل کرڈالتے ہیں یا اپنے اعضاء کا قتل کرڈالتے ہیں۔
 خودکُشی اوراعضاء کُشی کے واقعات ہمارے ملک میں دن بدن بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں ،اعضاء کُشی اور اعضاء فروشی ایک کاروبار کی شکل اختیار کرتا چلا جارہا ہے اور دُوسری طرف ملک کا بااَثر طبقہ کڑوڑوں اور اَربوںروپوںکے قرضے معاف کرارہاہے۔ملک میں تقسیمِ دولت کی بے انصافی اگر اِسی طرح بے لگام ہوتی رہی تو وہ دن دُور نہیں کہ طبقاتی نفرت ایک خطرناک طوفان کی شکل اختیار کر جائے اور اِس کا رُخ مراعات یافتہ طبقہ کی طرف ہو کر سب کچھ بہا لے جائے ۔اس صورتِ حال سے بچنے کا واحد راستہ اسلام کا عادلانہ اور غیر سودی نظامِ معیشت ہے جس کو اپنا کر ہی سرمایہ کی گردش کی رفتاربھی بڑھائی جاسکتی ہے اور ہر طبقہ کو اُس کی منصفانہ تقسیم سے حصہ بھی دِلایا جا سکتا ہے ۔  وماعلینا الاالبلاغ


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت حفصہ کا اشکال اور آپ ۖ کی طرف سے جواب : 6 3
5 جہنم کی آگ کا مقناطیسی اَثر : 7 3
6 اللہ تعالیٰ کے علم اور فیصلہ کے خلاف نہیں ہو سکتا : 7 3
7 ''موت پر بیعت '' اور اُس کا مطلب : 8 3
8 سب کام اللہ کرتا ہے مگر اسکا احسان ہے کہ وہ ان کو بندوں کی طرف منسوب فرماتا ہے : 8 3
9 اللہ کے پسندیدہ بندوں کا حال : 9 3
10 ایک بشارت اور اُس کا مطلب : 9 3
11 شیطان اِنسان پر جبر نہیں کرتا بس اَثر ڈالتاہے : 10 3
12 فرشتہ نیکی پر اُبھارتا ہے : 10 3
13 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 16 1
14 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 16 13
15 وفیات 20 1
16 عورتوں کے رُوحانی امراض 22 1
17 عورتوں کی بعض کوتاہیاں اور ضروری اصلاحات : 22 16
18 چند اور کوتاہیاں : 23 16
19 حضرت اُم ِکلثوم رضی اللہ عنہا کے مناقب 24 1
20 ہجرت : 24 19
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے عقد : 24 19
22 وفات : 26 19
23 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 27 1
24 مولانا عثمانی صاحب کے پیش کردہ چند نظائر : 27 23
25 (1)وقف : 30 23
26 -2 بیت المال : 31 23
27 شخص قانونی کے وجود و عدم کا شرعی معیار : 33 23
28 محدود ذمہ داری کے فقہی نظائر اور اُن کا جواب 34 23
29 گلدستہ ٔ اَحادیث 47 1
31 جمعہ کی نماز کے لیے تین قسم کے لوگ آتے ہیں : 47 29
32 بقیہ : کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت 49 23
33 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 50 1
34 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 50 33
35 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 51 33
36 ماہِ رجب میں روزے : 51 33
37 ٢٢ رجب کے کونڈے : 52 33
38 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 53 33
39 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 56 33
40 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 56 33
41 دینی مسائل 60 1
42 ( طلاق کابیان ) 60 41
43 کن حالتوں میں طلاق ہوتی ہے اورکن میں نہیں ؟ 60 41
44 اخبار الجامعہ 62 1
45 سفر کنگن پور ضلع قصور 62 44
Flag Counter