Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2008

اكستان

53 - 64
اپنے سے اُن کو کمترنہیں سمجھااِس لحاظ سے۔ 
اِس لیے میں پہلے یہ بات آپ سے کہناچاہوں گاکہ دُنیاکے جس معاشرے میں ہم رہنے کے لیے اور آپ صرف اِس لیے نہیں آئے کہ آپ نے چندسال گزارکے علم حاصل کرناہے اور اِس علم کو اپنے پیٹ میں دماغ میں قلب میں جاکر جمع کرکے گھرمیں بیٹھ جاناہے بلکہ آپ اِس لیے آئے ہیں اوراگراِس سے پہلے اگر یہ محرک چیز نہیں تھی آپ میں تو آپ اِس کو اپنے اندرپیداکیجیے کہ ہم ایک نظریہ کوسیکھنے آئے ہیں جس نظریہ کے بعدہم نے بیٹھنانہیں ہے بلکہ جس وحی کے ساتھ نبی اکرم  ۖ  کو بسترسے اُٹھایاگیاتھا کہ ''پڑھ''  اَب آپ نے دُنیا میں جہاں پربت پرستی ہے جہاں پر شرک ہورہاہے جہاںپرخداکی ذات کی پہچان ختم ہوگئی ہے جہاں اِنسانیت انسانیت کی قدروں سے غافل ہوچکی ہے جس نے دُنیامیں آکراللہ کی عبادت کافریضہ انجام دینا تھا آج وہ ڈیوٹی انجام دینے سے عاری ہوچکی ہے آپ نے اُس کوزند ہ کرنا ہے اُجاگرکرناہے ہمارے اِس علم کے حاصل کرنے کااگرمقصدصرف یہ ہے کہ ہم نے اپنی روٹی کمانی ہے اوراپنے پیٹ کوپالناہے اوریہاں چندہی سال گزارنے ہیں کہ یہاں زکوٰة کامال آئے گااو ر صدقہ و خیرات آئے گی ہم گھرمیں اگر نہیں کھاسکتے تویہاں کھاکراپنی زندگی کوپروان چڑھادیں گے اوراُس وقت تک شایدہم اِس قابل ہوجائیں گے کسی دُکان پرکام کرنے کے۔
 نہیں میرے بھائیومیرے عزیزطلباء !  آپ نے اپنے اندر یہ داعیہ  پیداکرناہے کہ دُنیامیں آج نظاموں کے اَندرجتنی بھی اَبتری پیداہوچکی ہے جتنی بھی ناہمواریاں ہیں معاشرے کے اندرغریب سے جینے کا جو حق چھیناجاچکاہے بے اِنصافی عام ہوچکی ہے معاشرے میںفحاشی اورعریانی کوپھیلانے کے آج چاروں طرف سیلاب اُبھرچکے ہیں۔ اِس دُنیامیں انسانیت کوانسانیت نہیں بلکہ جانور اور ایسا بھیڑیابنانے کی کوششیں ہورہی ہیں کہ جس سے انسانیت کی قدروں کوداغ لگ رہاہے آپ نے اُس فراموش کرنااورختم کرناہے اوریہ جب ہی چیزیں ہوسکتی ہیں کہ ہم نے علم حاصل کرنے کے بعداپنی زندگی کا مشن یہ بناناہے کہ اُس ذات کی پیروی کرتے ہوئے کہ جس کو دُنیامیں اللہ تعالیٰ نے اِس غرض سے بھیجاکہ ہُوَالَّذِیْ اَرْسَلَ رَسُوْلَہ  بِالْھُدٰی وَدِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْہِرَہ عَلَی الدِّ یْنِ کُلِّہ۔کہ ہم نے اُس دین کوجو دُنیاکے اِتمام کے لیے آیاہے اوراَب آخری میسج ہے اللہ کی طرف سے اُس کودُنیا میں غالب کرنے کے لیے ہم نے اُس کاحصہ بنناہے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 7 1
4 8 3
5 یہ برکت اور معجزہ تھا شعبدہ نہیں تھا : 8 3
6 نبی کے سوا بزرگوں سے جو چیز ظاہر ہوتی ہے وہ کرامت ہے معجزہ نہیں : 9 3
7 غیبی اور رُوحانی اِمداد : 9 3
8 حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی خاص فضیلت : 10 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 9
11 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 13 1
12 حضرتِ اقدس کا خط 13 11
13 حکیم فیض عالم صدیقی کے مزید دو خط 19 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 20 1
15 عورتوں کے جمع ہونے کے مفاسد اورخرابیاں : 20 14
16 .بیاہ شادیوں میں عورتوں کے مفاسدکی تفصیل : 20 14
17 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 21 1
18 وفیات 27 1
19 نفیس الحسینی 33 1
20 آہ ! حضرت شاہ صاحب بھی چل بسے 34 1
21 آہ ! پیر طریقت سید نفیس الحسینی شاہ صاحب رحمہ اللہ 39 1
22 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
23 تین قسم کے لوگ اللہ کا وفدہیں : 41 22
24 جس شخص میں یہ چار باتیں ہوں گی وہ پکامنافق ہوگا : 41 22
25 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 43 1
26 تعلیمی اِنہماک کو نصب العین بنائیں 50 1
27 دینی مسائل 56 1
28 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 56 27
29 دُودھ پینے پلانے کی عمر : 56 27
30 رشتہ ٔرضاعت کب ثابت ہوتاہے ؟ 56 27
31 یہودی خباثتیں 58 1
32 - 4 جرمنی میں : 58 31
33 بقیہ : دینی مسائل 60 27
34 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter