Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2008

اكستان

9 - 64
نہیں ہوگا سردیوں میں کھجور یں ہوجائیں اور پک جائیں یہ نہیں ہوگا گرمیوں میں گرمی آئے گی تو پکّیں گی یہ ہوگا اِن سب چیزوں کی خدا کو تو ضرورت نہیں اللہ تعالیٰ تو قدرت اِس سے زیادہ رکھتا ہے۔ اُس کو یہ قدرت بھی ہے کہ وہ کھجوروں سے کھجوریں پیدا فرمادے براہِ راست بلاواسطہ اور بلاقید موسم کے اور بلاعرصہ گزرے ہوئے تو وہ معجزہ کہلاتا ہے وہ خداوند ِ کریم کی قدرت کا ایک مظاہرہ ہے یہاں دُنیا میں وہ بہت کم ہے اور آخرت میں  جنت میں یہی ہے کہ وہ اِرادہ کرے گا کہ یہ چیز ہو وہ فورًا پیدا ہوجائے گی سامنے آجائے گی اور ہو گی وہ حقیقت خیال نہیں ہوگا جیسے کہ آپ خیال کرلیں کہ یوں ہوگا تو کبھی بھی کچھ نہیں ہوگا پیٹ بھی نہیں بھرے گا اُس سے ذائقہ بھی کوئی نہیں ہوگا وہ خیالی چیز ہوگی، خیالی نہ ہو حقیقی ہو اور فورًا ہوجائے یہ آخرت میں تو ہوگا دُنیا میں خدا کی قدرت ہے کبھی کبھی اَنبیائے کرام کی صداقت ظاہر فرمانے کے لیے معجزات اللہ تعالیٰ دکھاتے رہے ہیں اَب تو نہیں نبی کوئی بھی اَب تو عیسٰی علیہ السلام ہی آئیں گے تو معجزات کچھ ہوں گے ظاہر ورنہ نہیں باقی جو بزرگوں سے کوئی چیز ظاہر ہوتی ہے تو اُس کو معجزہ نہیں کرامت کہتے ہیں ۔
نبی کے سوا بزرگوں سے جو چیز ظاہر ہوتی ہے وہ کرامت ہے معجزہ نہیں  :
اور بزرگوں کے ہاتھ سے کوئی چیز ظاہر ہو تو وہ بزرگ کی جو کرامت ہے وہ بھی نبی ہی کا معجزہ ایک طرح کا ہوگا کیونکہ اُس نے رسول اللہ  ۖ  سے حاصل کیا ہے جو بھی کچھ کیا ہے حاصل، دین ہی اُن سے حاصل ہوا ہے اور دین کی وجہ سے یہ کرامت ظاہر ہورہی ہے تو اِس طرح سے جو آج کسی کسی ولی سے ظاہر ہو وہ کرامت کہلائی گی اور وہ بھی نبی  ۖ  ہی کا ایک طرح سے معجزہ ہے۔ اَب ایک چیز تو یہ نظر آئی تھی  (حضرت جابر رضی اللہ عنہ کو)سامنے واضح طرح اور جب ایک آدمی دیکھ لیتا ہے اور بہت چیزیں پہلے بھی دیکھی ہوں گی اُنہوں نے اِس طرح کے معجزات، تو پھر یہ ہوجاتا ہے کہ اُس کے بعد اَگلی بات جو کہی جائے جو غیب کی ہو نظر نہ آتی ہو یا آئندہ ہونے والی ہو اُس پر بھی اعتماد ہوجاتا ہے آدمی کو اُس پر بھی ایمان لانا آسان ہوجاتا ہے۔ 
غیبی اور رُوحانی اِمداد  : 
 چنانچہ جناب ِ رسول اللہ  ۖ  نے اُنہیں ایک اور خبر دی کہ  اَفَلَا اُبَشِّرُکَ بِمَا لَقِیَ اللّٰہُ بِہ اَبَاکَ  تمہیں میں وہ خوشخبری سناؤں جو تمہارے والد صاحب سے اللہ تعالیٰ نے معاملہ کیا ہے اور جب ملے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 7 1
4 8 3
5 یہ برکت اور معجزہ تھا شعبدہ نہیں تھا : 8 3
6 نبی کے سوا بزرگوں سے جو چیز ظاہر ہوتی ہے وہ کرامت ہے معجزہ نہیں : 9 3
7 غیبی اور رُوحانی اِمداد : 9 3
8 حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی خاص فضیلت : 10 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 9
11 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 13 1
12 حضرتِ اقدس کا خط 13 11
13 حکیم فیض عالم صدیقی کے مزید دو خط 19 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 20 1
15 عورتوں کے جمع ہونے کے مفاسد اورخرابیاں : 20 14
16 .بیاہ شادیوں میں عورتوں کے مفاسدکی تفصیل : 20 14
17 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 21 1
18 وفیات 27 1
19 نفیس الحسینی 33 1
20 آہ ! حضرت شاہ صاحب بھی چل بسے 34 1
21 آہ ! پیر طریقت سید نفیس الحسینی شاہ صاحب رحمہ اللہ 39 1
22 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
23 تین قسم کے لوگ اللہ کا وفدہیں : 41 22
24 جس شخص میں یہ چار باتیں ہوں گی وہ پکامنافق ہوگا : 41 22
25 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 43 1
26 تعلیمی اِنہماک کو نصب العین بنائیں 50 1
27 دینی مسائل 56 1
28 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 56 27
29 دُودھ پینے پلانے کی عمر : 56 27
30 رشتہ ٔرضاعت کب ثابت ہوتاہے ؟ 56 27
31 یہودی خباثتیں 58 1
32 - 4 جرمنی میں : 58 31
33 بقیہ : دینی مسائل 60 27
34 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter