ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2008 |
اكستان |
|
حکیم فیض عالم صدیقی کے مزید دو خط بسم اللہ الر حمن الر حیم حضرت مولانا !السلام علیکم ! گرامی نامہ ملا، میرے پاس پہلے اور آخری خط کی نقل موجود ہے (19/8)(30/9)اور( 8/10)کے تین خطوط کی نقول نہیں ،صرف تین خطوط متذکرہ کی نقل کی ضرورت ہے ،نیز 5نومبر کے خط کے جواب میں بھی جو لکھنا ہو لکھ کر بھیج دیں، اِنشاء اللہ ایک شوشے کی بھی کمی بیشی نہیں ہو گی ۔ والسلام فیض عالم محلہ مستریاں جہلم 8/11٭ بسم اللہ الر حمن الر حیم حضرت سید صاحب ! السلام علیکم ! آپ کا کارڈ ملا برائے مہربانی میرے تمام خطوط بھیج دیجیے میں اِنشاء اللہ بالترتیب تمام خطوط بغیر کسی کمی بیشی کے پمفلٹ کی صورت میں شائع کرادُونگا ،اگر آپ کچھ مزید لکھنا چاہتے ہیں تو بصد شوق لکھیے،ایک لفظ کی بھی کمی بیشی نہیں ہو گی ۔ والسلام فیض عالم صدیقی محلہ مستریاں جہلم11/11/76