ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2008 |
اكستان |
|
ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی ( مرتب : حضرت مولانا ابوالحسن صاحب بارہ بنکوی ) ٭ کتابوں کا مطالعہ کر کے ہمیشہ پڑھایا کیجئے اور طالب علموں کو سمجھانے میں کمی نہ کیا کیجئے۔ ٭ لوگوں کے ساتھ خلط ملط بقدر ِضرورت رکھیے اور بس ع اَز خلائق دُور ہمچو غول باش ٭ گھبراؤ نہیںمایوس مت ہو ایک خدا پر بھروسہ کرو وہ ہمارے ساتھ ہے کوشش کیے جاؤ کامیابی دیکھو گے ، خدا سے ڈرو اُس کے سوا کسی سے نہ ڈرو۔ ٭ آپ بھول جاتے ہیں کہ فرمان ِخدا اور رسول ۖ کیاہے؟ مَااَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَةٍ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِیْ اَنْفُسِکُمْ (الایة) اِس اِرشاد کو دیکھئے کیا حکم ہے؟ آپ بھول جاتے ہیں کہ کار ساز اور فعال کون ہے اور وسائط کا درمیان میں کیا مرتبہ ہے؟ آپ بھول جاتے ہیں کہ اِن مصائب پر کیسے کیسے وعدے ہیں۔ ٭ ظلم قیامت کے روز ہر تاریکی اورسیہ بختی کا باعث ہوگا۔ ٭ آدمی کو عالی ہمت اور جفاکش ہونا چاہیے۔ ٭ عورتیں خلقی طور پر ٹیڑی طبیعت کی ہوتی ہیں اور آپس میں لڑائی جھگڑا لگانا بجھانا اِن کی فطرت میں داخل ہے، اِس سے متاثر نہ ہونا چاہیے۔ ٭ والدین اپنے بچوں کو خواہ کتنا ہی برا کہیں اور خواہ کتنا بھی توہین آمیز معاملہ کریں اور خواہ وہ لگاتار جوتے لگائیں گھر سے نکالیں سب وشتم کریں ظلم و ستم عمل میں لائیں کسی حالت میں اَولاد کی توہین نہیں ہے، اَولاد کو ہر گزہر گز رنجیدہ ہونا اُن سے انقطاع ِتعلق کرنا اور دل گیر ہو کر پیچ و تاب کھانا اِنتہائی غلطی ہے۔ ٭ اپنے دُنیاوی معاملات اور کاروبارِ تجارت میںکسل اورتن پروری کو جگہ نہ دو اور ہر حالت میں