Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2008

اكستان

8 - 64
مادّی اِمداد  :
 پہلی تو یہی قرض کی اَدائیگی ہی کا کہ رسولِ کریم علیہ الصلوٰة والتسلیم نے پہلے تو یہ کوشش فرمائی کہ وہ لوگ رعایت دیں یا توقرض چھوڑدیں یا ہر آدمی اگر یہ چاہے کہ مجھے پہلے مل جائے تو ایسے نہ ہو ترتیب وار رکھ لیں قسطیں رکھ لیں لیکن وہ سخت لوگ تھے غیر مسلم تھے یہودی تھے وہ راضی نہ ہوئے کسی بھی چیز پر بلکہ جب سفارش کے لیے رسول اللہ  ۖ  وہاں پہنچے تو ایسے ہوا کہ جیسے وہ بھڑک گئے ہوں تو پھر نبی کریم علیہ الصلوٰة والتسلیم نے یہ فرمایا کہ ایسے کرو کہ جتنی قسم کی کھجوریں ہیں یہ اَلگ اَلگ کرکے ڈھیر بنادو اِن کے، تو جو بڑا ڈھیر تھا آپ تشریف لے گئے اور اُس کے گرد چکر لگایا وہیں تشریف فرماہوگئے اور فرمایا کہ اِس میں سے اِن کا قرضہ  ادا کرتے رہو، تووہ تول تول کر ناپ ناپ کر جیسے بھی طریقہ تھاجو سب سے بڑا ڈھیر تھا اُسی میں سے اَدا کرتے رہے مگر وہ ختم نہیں ہوا اورقرض سارا اَدا ہوگیا یہ کہتے ہیں کہ میرے دل میں یہ تھا کہ اگر یہ سارا خرچ ہوجائے اور میں اپنی بہنوں کے پاس ایک  حَبَّہْ  بھی لے کر نہ آؤں ایک دانا بھی لے کر نہ آؤں تو بھی غنیمت ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ وہ ڈھیر بالکل اُسی طرح رہا جیسے کہ پہلے تھا سلامت رہا وہ ڈھیر جیسے کہ اُس میں سے ایک کھجور بھی کم نہ ہوئی ہو اور قرض سارا اَدا ہوگیا اور ……  
یہ برکت اور معجزہ تھا شعبدہ نہیں تھا  :
تو ایک تو یہ اِمداد آپ نے فرمائی اور یہ معجزہ تھا رسول اللہ  ۖ  کا یہ کوئی نظر بندی نہیں تھی۔    نظر بندی تو یہ ہوتی ہے کہ اُس وقت تو اُسے لگے گا جیسے میں لے جارہا ہوں پھر جب گھر میں جاکر دیکھے گا تو ایک دانہ بھی نہیں نکلے گا گھٹلی نکلے گی تو وہاں سے توبھر کر لے گیا ہے ڈرم گھر جاکر دیکھتا ہے خالی ہے یا یہاں نظر آئے گا کہ یہ بھرا ہوا ہے اور حقیقت میں کچھ بھی نہ ہو یہ تو ہوئی نظر بندی ایسی بات تو تھی نہیں یہ تو برکت تھی ایک طرح کی خدا کی طرف سے معجزہ یعنی جس طرح اللہ تعالیٰ کو یہ قدرت ہے کہ وہ پیدا فرمائے کسی چیز کو کسی موسم میں، مہینوں میں ،کہ پہلے بور لگتا ہے اِس کا ،اُس کے بعد پھر پیدا ہونا شروع ہوتا ہے پھل، پھر وہ بڑا ہوتا ہے پھر گرمی پڑتی ہے تو پکتا ہے یہ گویا مہینوں میں پھیلی ہوئی چیز ہے اور درخت نہ ہو تو پیدا ہو ہی نہیں سکتا کھجور کا دانہ بھی، کھجور سے کھجور پیدا ہوجائے کھجور کے دانے سے کھجور کا دانہ پیدا ہوجائے یہ نہیں ہوتا کھجور کے دانے سے درخت پیدا ہوگادرخت سے دانہ پیدا ہوگا اور جب پیدا ہوگا تو وہ بھی مہینوں میں ہوگا اور موسم پر ہوگا بے موسم
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 7 1
4 8 3
5 یہ برکت اور معجزہ تھا شعبدہ نہیں تھا : 8 3
6 نبی کے سوا بزرگوں سے جو چیز ظاہر ہوتی ہے وہ کرامت ہے معجزہ نہیں : 9 3
7 غیبی اور رُوحانی اِمداد : 9 3
8 حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی خاص فضیلت : 10 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 9
11 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 13 1
12 حضرتِ اقدس کا خط 13 11
13 حکیم فیض عالم صدیقی کے مزید دو خط 19 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 20 1
15 عورتوں کے جمع ہونے کے مفاسد اورخرابیاں : 20 14
16 .بیاہ شادیوں میں عورتوں کے مفاسدکی تفصیل : 20 14
17 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 21 1
18 وفیات 27 1
19 نفیس الحسینی 33 1
20 آہ ! حضرت شاہ صاحب بھی چل بسے 34 1
21 آہ ! پیر طریقت سید نفیس الحسینی شاہ صاحب رحمہ اللہ 39 1
22 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
23 تین قسم کے لوگ اللہ کا وفدہیں : 41 22
24 جس شخص میں یہ چار باتیں ہوں گی وہ پکامنافق ہوگا : 41 22
25 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 43 1
26 تعلیمی اِنہماک کو نصب العین بنائیں 50 1
27 دینی مسائل 56 1
28 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 56 27
29 دُودھ پینے پلانے کی عمر : 56 27
30 رشتہ ٔرضاعت کب ثابت ہوتاہے ؟ 56 27
31 یہودی خباثتیں 58 1
32 - 4 جرمنی میں : 58 31
33 بقیہ : دینی مسائل 60 27
34 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter