ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2008 |
¾اكستان Ù |
|
حضرت عبد اللہ بن سلام (جوکہ پہلے یہودی عالم تھے اور مسلمان ہوگئے تھے وہاں بیٹھے تھے) بولے تم جھوٹ بول رہے ہو اِس میں ''رجم'' (کا حکم) ہے تو وہ توراة لے آئے اُس کو کھولا تو اُس میں سے ایک (یہودی) نے آیت ِ رجم پر ہاتھ رکھ دیا اور آیت سے پہلے اور بعد کا حصہ پڑھ ڈالا۔ حضرت عبد اللہ بن سلام نے فرمایا اپنا ہاتھ تو ہٹا تو اُس نے اپنا ہاتھ ہٹایا تو کیا دیکھتے ہیں کہ آیت ِ رجم اُس میں موجود تھی تو کہنے لگے یہ ٹھیک کہتے ہیں اے محمد اِس میں رجم کی آیت ہے تو نبی علیہ السلام نے (فوجداری کیس میں اُنہی کے دین کے مطابق) دونوں کے رجم کا حکم دیا تو اُن دونوں کو رجم کردیا گیا (بخاری شریف ص ١٠٠٧ و ١٠١١)۔ اِس کے علاوہ عام زندگی کے حالات میں بھی اُن کے ساتھ ناانصافی کی اجازت نہیں دی بلکہ انصاف کے تقاضوں کی عملاً پوری پوری پاسداری فرماکر دکھلائی۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ' فرماتے ہیں کہ ایک یہودی عالم کے (جوکہ بڑا مال دار بھی تھا) نبی علیہ السلام کے ذمّہ اُس کے دینار تھے اُس نے نبی علیہ السلام سے تقاضا کیا آپ ۖ نے فرمایا اے یہودی (اِس وقت)میرے پاس تجھے دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ کہنے لگا میں تو آپ سے جدا نہیں ہوں گا یہاں تک کہ آپ مجھ کو دے دیں تو رسول اللہ ۖ نے فرمایا پھر تو میں ہی تمہارے پاس بیٹھا رہتا ہوں تو رسول اللہ ۖ نے (اُس کی تسلی کے لیے وہیں باہر) ظہر پڑھی عصر پڑھی مغرب پڑھی اور عشاء پڑھی اور(رات بھر باہر اِسی کے ساتھ رہے یہاں تک کہ) فجر کی نماز پڑھی اور صحابۂ کرام (دُور سے) اِس یہودی کو ڈراتے اور دھمکاتے رہے۔نبی علیہ السلام سمجھ گئے (کہ یہ اِس کو دھمکارہے ہیں) صحابہ عرض کرنے لگے یارسول اللہ ایک یہودی نے آپ کو پابند کررکھا ہے (بھلا یہ بھی کوئی بات ہوئی)۔ تو رسول اللہ ۖ نے فرمایا میرے رَب نے مجھے منع فرمایا ہے کہ میں کافر رعیت کے کسی فرد کے ساتھ یا ویزا لے کر آنے والے کسی کافر کے ساتھ ظلم کروں (اِسی حالت میں) دن چڑھ گیا ۔(تو اَب) یہودی نے کہا اشھد ان لا الہ الا اللّٰہ واشھد اَنَّکَ رسول اللّٰہ (اور یہ بھی کہا کہ) میرا آدھا مال اللہ کے راستے میں وقف ہے …… (مشکٰوة شریف ص ٥٢١) یہ وہ اَخلاق اور تعلیمات ہیں جو شروع ہی سے اسلام نے مسلمانوں کو سکھلائی ہیں اِن کی برکات نے اُن کا سینہ فراخ کردیا اور انتقامی جذبہ میں اعتدال پیدا کردیا۔ چرج آف انگلینڈکے سربراہ کی حقیقت پرمبنی چھوٹی سی رائے پرملکہ برطانیہ سمیت پور ی عیسائیت کی برہمی اِس بات کی واضح دلیل ہے کہ اسلام کے ساتھ