Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2008

اكستان

4 - 64
نہیں رکھتا ریاست کے قانون کو معاشرے اور اِس میں رہنے والے لوگوں کے اقدار کا احترام کرنا چاہیے جو برطانوی معاشرے میں موجود ہے۔'' 
چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ کا بیان جہاں حقیقت پسندی پر مبنی ہے وہیں دُوسری طرف برطانیہ کے دُوسرے پادریوں اور سیاسی قائدین کی طرف سے چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ کے خلاف شدید رد عمل بھی عیسائی معاشرے کی اسلام کے ساتھ تنگ نظری اور غیر حقیقت پسند رویہ کی عکاسی کرررہا ہے جبکہ مسلم معاشرے کا رویہ اپنی غیر مسلم رعایا کے ساتھ ہمیشہ سے فراخ دلی والا رہا ہے۔ مثال کے طور پر ہندوستان میں جب بھی تنگ نظر متعصب ہندو مسلمانوں کا قتل ِ عام کرتے ہیں اور وہاں کی انتظامیہ بھی جانب داری کررہی ہوتی ہے اور  اِس طرح ہزاروں مسلمانوں کا قتل ِ عام ہوتا ہے مگر اِس سب کے باوجود پاکستان یا کسی بھی مسلم ملک میں اِس کے خلاف ردعمل کے طور پر ایسا نہیں ہوتا کہ یہاں پر آباد ہندؤوں یا سکھوں کو جوابًا قتل کردیا جائے۔ 
مسلم ملکوں میں اسلامی قوانین نہ ہونے کے باوجود بھی خود بخود مسلمانوں پر اسلام کے عادلانہ نظام کی ایسی چھاپ لگی ہوئی ہے کہ جس نے اس باب میں مسلمانوں کو بہت عالی حوصلہ بنادیا ہے یہی حال دُنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کا ہے کہ وہ عیسائیوں او ر یہودیوں کے مظالم کے خلاف اپنے ملک میں بسنے والی غیرمسلم رعیت کو بلاوجہ اپنی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ نہیں بناتے۔ 
حضرت محمد رسول اللہ  ۖ  نے جب مدینہ منورہ میں اِسلام کا عادلانہ نظام قائم فرمایا تو اُسی وقت ہی سے کافر رعیت کی جان و مال کی حفاظت کی ضمانت اور دیگر حقوق متعین فرماکر مسلمانوں کو تاکید فرمائی کہ اِن اُصولوں کی پاسداری کریں اور اُن پر اُن کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہ ڈا لیں، آپ نے اپنی وفات کے وقت بھی اہل ِ ذمہ کے حقوق کی پابندی کی تاکید فرمائی۔اسی طرح حضرت ابوبکر اورحضرت عمر رضی اللہ عنھما نے بھی ان کے حقوق کا ہمیشہ خیال رکھااور اپنی وفات کے وقت بعد میں آنے والوں کے لیے ان قوانین پر عمل پیرا رہنے کی تلقین فرمائی۔ 
بخاری شریف میں آتا ہے کہ ایک مرتبہ (سن چار ہجری میں) مدینہ منورہ کے یہودی آپ کی خدمت میں آئے اور کہنے لگے کہ ہم میں سے ایک یہودی اور یہودن نے زنا کیا ہے آپ نے فرمایا ''رجم'' کے بارے میں تم ''توراة'' میں کیا پاتے ہو؟ کہنے لگے ہم تو (بس) اُن کو ذلیل کرتے ہیں اور کوڑے لگادیے جاتے ہیں۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 7 1
4 8 3
5 یہ برکت اور معجزہ تھا شعبدہ نہیں تھا : 8 3
6 نبی کے سوا بزرگوں سے جو چیز ظاہر ہوتی ہے وہ کرامت ہے معجزہ نہیں : 9 3
7 غیبی اور رُوحانی اِمداد : 9 3
8 حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی خاص فضیلت : 10 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 9
11 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 13 1
12 حضرتِ اقدس کا خط 13 11
13 حکیم فیض عالم صدیقی کے مزید دو خط 19 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 20 1
15 عورتوں کے جمع ہونے کے مفاسد اورخرابیاں : 20 14
16 .بیاہ شادیوں میں عورتوں کے مفاسدکی تفصیل : 20 14
17 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 21 1
18 وفیات 27 1
19 نفیس الحسینی 33 1
20 آہ ! حضرت شاہ صاحب بھی چل بسے 34 1
21 آہ ! پیر طریقت سید نفیس الحسینی شاہ صاحب رحمہ اللہ 39 1
22 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
23 تین قسم کے لوگ اللہ کا وفدہیں : 41 22
24 جس شخص میں یہ چار باتیں ہوں گی وہ پکامنافق ہوگا : 41 22
25 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 43 1
26 تعلیمی اِنہماک کو نصب العین بنائیں 50 1
27 دینی مسائل 56 1
28 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 56 27
29 دُودھ پینے پلانے کی عمر : 56 27
30 رشتہ ٔرضاعت کب ثابت ہوتاہے ؟ 56 27
31 یہودی خباثتیں 58 1
32 - 4 جرمنی میں : 58 31
33 بقیہ : دینی مسائل 60 27
34 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter