ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2008 |
¾اكستان Ù |
|
خود روایت مَدِیْنَةُ الْعِلْمِ دی ہے اور میں نے اَب کی بار صفحہ تک کا حوالہ دے دیا ہے، اِسی طرح نمبر٧میں لکھ دیا ہے کہ شاہ عبدالعزیز کہتے ہیں الخ مگر میرے طلب کرنے کے باوجود حوالہ اِس کا بھی غائب ہے، نہ معلوم کس رسالہ میں آپ نے پڑھ کر یہ مضمون پسند کیااور وہیں سے ہر دفعہ اِسی طرح نقل کر دیتے ہیں حتی کہ ابوزرعہ کا نام بھی آپ صحیح نہیں لکھ سکتے۔پہلے خط میںجس میں یہ عبارت تھی اُس میں اور اِس خط میں بھی آپ نے ابوذرعہ ذال سے لکھا ہے، جہاں سے نقل کرتے ہوں گے وہاں کا تب کی غلطی سے ایسا لکھا گیا ہو گا، اُسی کی تقلید میں آپ بھی یہی لکھتے ہیں معلوم ہوتا ہے کہ اُن ائمہ رجال کا آپ کو خود کوئی پتہ ہی نہیں ۔ آپ نے لکھا ہے کہ اپنی غلطی کا اعتراف فرمائیے الخ ٭ ارے بھائی! اگر غلطی ہو تب ہی تو رجوع ہو گا پہلے غلطی توثابت کریں ،آپ کا اپنا حال تو یہ ہے کہ صحیح نام بھی نہیں لکھ سکتے اور حدیث کی عبارت بھی صحیح نہیں لکھ سکتے کہ افضل بناتی کے بجائے افضل البناتی لکھتے ہیں اور حدیث کا حوالہ بھی چھپاتے ہیں کہ کہیں سند نہ پکڑی جائے ۔ آپ نے اپنے خط میں گلہ کیا ہے کہ تاحال کو ئی جواب نہ ملا۔ لیجیے اَب جواب تحریر کردیا ہے۔ آپ نے لکھا ہے : نسلی عصبیت کو خیر باد کہہ کر الخ ٭ نسلی عصبیت سے تو بحمد اللہ میرا ذہن اِس وقت تک خالی ہے، آگے کے لیے بھی خداوندکریم سے حفاظت ہی کی دعاء مانگتاہوں۔ سادات کے گھرانوں میں حضرات حسنین اورحضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے بارے میں نام کے ساتھ علیہ السلام بولنے کی عادت ہوتی ہے۔ میں نے مشق کرکے یہ عادت چھوڑی ہے اورمناقب ِمعاویہ رضی اللہ عنہ سے توعلماء بھی ناواقف ہیں میں ہمیشہ بفضلہ بیان کرتاہوں۔ آپ نے لکھاہے کہ حق وہی ہے جوعباسی صاحب نے بیان کیاہے الخ ٭ میں نے اُن کی کتابوں کامطالعہ نہیں کیانہ ہی میرے پاس ہیں۔ آپ کے پاس ہوں تو قیمتاً یاعار یةً کچھ عرصہ کے لیے دیں پھرکچھ رائے قائم کرسکوں گا لیکن اگراُن کی باتیں عقائدومسلمات سلف کے خلاف ہوں گی تومیں یہ نہیں کروں گا جواصلاحی صاحب نے کیاہے .میں کبھی کبھی تاریخ بھی دیکھتارہتاہوں اورپکااُصولی ا ہل ِحدیث ہوں یعنی حنفی مسلک کاحدیث کی روشنی میں قائل ہوں اِسی لیے آپ سے حدیث ہی