ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2008 |
¾اكستان Ù |
|
پربات کرتاہوں۔اِمام اعظم ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کااسم گرامی تحریرمیں کہیں نہیں لایا۔ میرے نزدیک حنفی مالکی شافعی حنبلی علماء سب ہی اہل ِحدیث اوراہل قرآن ہیں۔ آپ نے لکھاہے کہ : ''آپ اخلاقی جرا ٔت سے کام لیں''۔ ٭ آپ کی یہی فرمائش پوری کررہا ہوں۔ اَب آپ اَخلاقی جرا ٔت سے کام لیں، توبہ کرکے سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کواُن کاحق دیں اورحدیث کوحسن کادرجہ دیں۔ آپ نے لکھاہے : ورنہ مجھے اجازت دیجیے کہ میں اُسے ایک پمفلٹ کی الخ ٭ اَب چاہے آپ میثاق میں شائع کرائیں یاپمفلٹ چھاپیں۔ آپ نے لکھاہے ''(وہ شیعہ دوست) کسی حدتک قائل بھی ہوگیا ہے مگرآپ نے چپ سادہ لی ۔عرض ہے کہ شیعہ تواِس لیے قائل ہوگیاہوگا کہ وہ واقعی اِس حدیث کا مطلب غلط سمجھے ہوئے تھااورپوراشہرکاایک ہی دروازہ مانتاتھا جیسے اورشیعہ کہتے ہیں۔باقی میں نے توحقیقت واضح کردی ہے۔اب آپ بالکل ترمیم وتنسیخ کے بغیراِسی طرح چھاپیں۔اِس میں آپ کوئی اضافہ نہیںکرسکتے ۔اگرکچھ اورلکھناچاہیں توپہلے مجھے لکھیں تاکہ میں اُس کاجواب لکھوں اورچاہے چپ سادہ لیں، نہ پمفلٹ چھاپیں نہ کسی رسالے میں دیں اوراپنے خیال ناپختہ سے توبہ کریں۔ آپ نے لکھاہے کہ : موضوعات سے احتجاج کی صورت نے اہل ِسنت کوجونقصان ا لخ ٭ موضوعات سے احتجاج جائزنہیں اورحدیث حسن کوموضوع کہنابھی غلط ہے۔ عقل سے کام لے کر تطبیق و توجیہ کریں توبھی جواب ہوجائے گاورنہ اہل ِباطل تمام ہی ادلہ شرعیہ اوراحکام شرعیہ پراعتراض کرتے ہیں۔ آپ کس کس چیزکوموضوع کہہ کرراہِ فرار اختیار کرتے جائیں گے ،موضوع کہہ کر جان چھڑنا آسان زیادہ ہے مگر یہ طریقہ ہی بالکل غلط ہے،کوئی ایسی بات پیش آئے تو ہم سے بھی پوچھ لیا کریں ،ہو سکتا ہے کہ کوئی فائدہ خدا پہنچادے۔ حامد میاں غفرلہ'٢٢ ذوالحجہ ٩٦ھ