ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2007 |
اكستان |
|
٢٧ اپریل کو حضرت مولانا سےّد حامد میاں صاحب کے صاحبزادے مولانا سید مسعود میاں صاحب کا کراچی میں نکاحِ مسنون منعقد ہوا۔ بعد ازاں یکم مئی کو لاہور میں ولیمہ ہوا۔ ٢٨ اپریل کو کراچی میں حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جامعہ بنوریہ تشریف لے گئے ،جہاں مہتمم صاحب ودیگر اساتذہ کرام سے ملاقات ہوئی۔ ٢٩ اپریل کو حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی دن کے گیارہ بجے کراچی سے بارات کے ساتھ بخیریت لاہورواپسی ہوئی۔ ٢٩ اپریل کو جمعیت علمائے اسلام کے امیر حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مولانا سید مسعود میاں صاحب کی شادی کی مبارکباد کے لیے قیام گاہ بیت الحمد میں تشریف لائے اور دوپہر کا کھانا تناول فرمایا۔کچھ دیر بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہو گئے۔ ٢٩اپریل کو حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب نے بعد از نماز ظہر'' فضلاء جامعہ اشرفیہ کے ساٹھ سالہ سہ روزہ اجتماع'' میں شرکت کی،نیز وہاں موجودعلماء کی کثیر تعداد سے '' اسلام سب سے جدید اور آخری مذہب ہے نیز علماء کی ذمہ داریاں '' کے موضوع پربیان فرمایا۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) مسجد حامد کی تکمیل (٢) طلباء کے لیے دارالاقامہ (ہوسٹل) اور درسگاہیں (٣) کتب خانہ اور کتابیں (٤) پانی کی ٹنکی