Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2004

اكستان

33 - 65
کے خلاف کچھ کہنے کی جرأت نہ ہوتی تھی ۔ابھی حال ہی میں مولوی عمران اشرف عثمانی سلمہ جو اسلامی اقتصادیات میں ماشاء اللہ پی ایچ ڈی اور ایم فل بھی ہیں ان کی ایک کتاب'' اسلامی بینکاری کے لیے میزان بینک کی رہنما''''Meezan Bank's Guide To Islamic Banking''  بازار میں آئی تو اسلامی بینکاری کے اصول و فروغ پر دستاویز حاصل ہوئی۔ اسلامی بینکاری کے اکثر وبیشتر اُصول وضوابط پر تو ہمیں ان سے اتفاق ہے البتہ کچھ فکری اور عملی پہلو ایسے ہیں جن کو ہم اسلامی بینکاری کے خلاف سمجھتے ہیں اور ہمیں قوی اندیشہ ہے کہ آگے چل کر یہی پہلو اسلامی بینکاری کو مکمل غیر اسلامی بنانے میں وسائل کا کام دیں گے۔
	بینک کو سود سے پاک کرنے اور بلاسود بینکاری کے نظام پر غور کرنے کے لیے شعبان ١٤١٢ھ میں ''مجلس تحقیق مسائل حاضرہ ''کا اجلاس مولانا تقی عثمانی مدظلہ کے دارالعلوم میں ہوا تھا ۔ اُس کی تجاویز احسن الفتاوٰی کی ساتویں جلد میں مذکور ہیں ۔احسن الفتا وٰی کے مؤ لف مولانا مفتی رشید احمد صاحب رحمہ اللہ اس کے بارے میں لکھتے ہیں  :
''اس میں پاکستان بینکنگ کونسل کے دو ممبروں کو بھی شریک کیا گیا۔ تجاویز کی تحریر میں ان کی زیادہ سے زیادہ رعایت رکھی گئی ۔یہ بعض اُمور پر محض اس لیے مصر رہے کہ بینک کو زیادہ سے زیادہ نفع ہو علماء نے محض ان کی رعایت سے ان کی بعض نامناسب تجاویز کو بھی قبول کرلیا.....''(احسن الفتا وٰی ج٧ ص١١٥ )
	 مولانا تقی عثمانی مدظلہ کی دعوت پر راقم الحروف(عبد الواحد) بھی اس اجلاس میں شریک تھا۔ نامناسب تجاویز کے خلاف میں نے اجلاس میں بھی آواز اُٹھائی اوربعدمیں وہ نکات تحریر ی طورپربھی بھیجے جو سب احسن الفتا وٰ ی کی ساتویں جلد میں شائع شدہ ہیں۔
	اب ہمارے سامنے ''مجلس تحقیق مسائل حاضرہ ''کی تجاویز بھی ہیں اور مولوی عمران اشرف سلمہ کی کتاب ''اسلامی بینکاری'' بھی ہے ۔ مولانا تقی عثمانی اور مولوی عمران اشرف عثمانی نے جو اسلامی بینکاری رائج کی ہے اس کے جن پہلوئوں سے ہمیں اختلاف ہے اور جن کو ہم اصل اسلامی بینکاری کے خلاف سمجھتے ہیں ان میں سے چند کو ہم ذیل میں ذکر کرتے ہیں اور ان پر اپنا تبصرہ پیش کرتے ہیں  :
١۔  نقصان کے تدارک اور خیرات کے نام پر بینک کا اپنے عمیل سے رقم وصول کرنا  : 
	مجلس تحقیق کی تجاویز میں یوں ذکر ہے  :

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
41 اس شمارے میں 3 1
42 حرف آغاز 4 1
43 علماء کرام اور قومی دھارا 4 42
44 کھلا خط بنام چیف ایگزیکٹو پاکستان 4 42
45 درسِ حدیث 10 1
46 مہر کا مسئلہ : ضروری وضاحتیں : 11 45
47 مہر بہت زیادہ رکھنا پسند نہیں کیا گیا : 11 45
48 غریب اور امیرہر آدمی سنت پر عمل کرسکتا ہے : 11 45
49 سونے کی تقسیم : 12 45
50 تیرہ سو سالہ اسلامی دورمیں بدحالی نہیں آئی : 12 45
51 بعض اسلامی تعلیمات فطرت کاحصہ ہوگئیں : 12 45
52 یہ بات بھی فطرت کاحصہ بن گئی : 13 45
53 جنتی خاتون : 14 45
54 نبی کا خواب بھی وحی ہوتا ہے : 14 45
55 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 15 1
56 نسب اور خاندانی حالات : 15 55
57 اس خاندان کی ہندوستان میں آمد : 16 55
58 قر بانی 23 1
59 تین اُ صول : 25 58
60 قربانی کی حقیقت : 29 58
61 پاکستان میں رائج کردہ اسلامی بینکاری 32 1
62 تاخیر سے ادائیگی پر لیا جانے والا جرمانہ صدقہ کے مصرف میں خرچ ہوگا : 35 61
63 ٢۔ شیئرز کی خریداری : 36 61
64 کمپنی کی حقیقت : 37 61
65 حصص کا حکم : 38 61
66 اکابر کی جدوجہد تاریخی خطوط کی روشنی میں 49 1
67 دینی مسائل 60 1
68 ( جماعت کے احکام ) 60 67
69 لاحق اور مسبوق کے مسائل : 60 67
70 عالمی خبریں 62 1
71 دغا باز امریکہ 62 70
72 ہم جنس پرستوں کی 25فیصد آبادی ایڈز میں مبتلا ہوگئی 62 70
74 ٭دھوکے باز غیر جانبدار 63 70
75 اخبار الجامعہ 64 1
77 ٭خدا اِن غلاموں سے نجات دے 63 70
Flag Counter