Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2002

¾اكستان Ù

33 - 65
مودی اور ان کی کیبنٹ ،وزیر اعظم واجپائی اور وزیر داخلہ ایڈوانی برابر کے شریک ہیں ۔بھارت کے انسانی حقوق کمیشن اور امریکہ،یورپین یونین اور برطانیہ کی تحقیقاتی رپورٹیں آ چکی ہیں کہ وہاںبوڑھوں، عورتوں اور بچوں کے ساتھ ایسے لرزہ خیز مظالم ہوئے جن کے سامنے ہٹلر او ر مسولینی کے مظالم بھی ہیچ ہیں۔ ظفر سوریش والا نے کہااگرچہ احمدآباد میں گزشتہ تین دہائیوں سے برابر فسادات ہوتے رہے ہیں مگر پہلی بار وہاںمسلمانوں کا مورال وحوصلہ ٹوٹ گیا ہے ۔وہ خود کو مکمل بے بس محسوس کر رہے ہیں ۔انہوںنے تفصیل سے ان کوششوں کا ذکر کیا جواب تک یہاں انہوں نے اور احمد آباد گجرات میں ان کے ساتھیوں نے کیا۔برطانیہ ،بلجیم ،ہالینڈ اور امریکی انسانی حقوق کے وفود اور بر طانوی اور مغربی ممالک کے اخبارات اور میڈیا کے نمائندوں کو صحیح مقامات دکھائے گئے اورانہیں ان مظلوم خواتین سے ملوایا گیا جن کے ساتھ بے انتہا درندگی کی گئی تھی۔ جس کے نتیجے میں الحمد للہ مبنی بر حقیقت اور مثبت رپورٹیں آئیں جس سے بھارت کی بی جے پی حکومت بوکھلااُٹھی۔اب ہمیں ان مجرموں کو عدالت کے کٹہرے میں لانا ہے ۔پولیس کی بڑی تعداد آرایس ایس کے زہریلے پروپیگنڈے کا شکار اور اقلیت دشمن ہے۔ اس نے سینکڑوں بے قصورمسلمان بچوں کو گھروں میں گھس کر گرفتار کرکے ان پرجھوٹے مقدمات قائم کر دئیے ہیں ۔ہمیں ان بے قصور بچوں کے لیے وکیل کھڑے کرنے ہیں ،قابل ترین وکلاء کا ایک پینل قائم کر دیا گیا ہے جن کے سربراہ مجیدمیمن سے ہمارا مسلسل رابطہ ہے۔ بھار ت کی سپریم کورٹ میں ریاستی اور انتظامیہ کا خلاف اب تک چار پٹیشن فائل ہو چُکی ہیں،سپریم کورٹ میں ہمیں انصاف کے حصول تک لڑنا ہے ۔احمد آباد میں صحیح حقائق کو سامنے لانے کے لیے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے سابق ججز پرمشتمل آزاد انکوائری کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے۔ظفر سوریش والا نے کہا یہ ہندو مسلم مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔گجرات اور مرکزی حکومت انسانیت کی مجرم ہے، ان قاتلوں اور دہشت گردمجرموںکو ننگا کرنے ،ان کے جرائم کے ثبوت اکٹھا کرنے، میڈیا میں ان کے خلاف آواز اُٹھانے اور ان کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کا کام کرنے والوں میں نوے فیصد غیر مسلم بھائی ہیں جو انسانیت اور انسان کے شرف پر یقین رکھتے ہیں اور جو سمجھتے ہیں کہ سنگھ پری وار کی درندگی اور دہشت گردی کی وجہ سے ملک کی بقاکو حقیقی معنوں میں خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ قابل تعریف اور نمایاں کام کو م بیٹ اگنیس کمیونیزم کی فرقہ پرستی کے خلاف جنگ، فلموںکے معروف ڈائریکٹر مہیش بھٹ اورشبانہ اعظمی وغیرہ نے کیا ان لوگوں نے گزشتہ ہفتے دہلی میں سینکڑوں ممبران پارلیمنٹ ،سوشل ورکر اور مختلف طبقات کے نمائندوں اور دنیابھر کے میڈیا کے سامنے درندگی اور جرائم کی ویڈیو فلم دکھائی اورگجرات کی ریاستی حکومت کے جرائم میںشرکت کے ثبوت پیش کئے۔ ظفر سوریش والا نے کہا میں نے گزشتہ دنوں امریکہ میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کانگریس کے ممبران ،سینٹر،زامریکی سفراء اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سامنے سنگھ پریوار کی درندگی کی ویڈیو فلم اور رپورٹیں پیش کیں اور وائس آف امریکہ سے اردو ہندی اور انگریزی میں انٹرویواور

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
51 حرف آغاز 4 1
52 درس حدیث 6 1
53 ہر انسان کے لیے استغفار کرنا ضروری ہے 6 52
54 اہم بات : 7 52
55 سبق آموز قصہ : 7 52
56 مبلغ کا کام : 7 52
57 جنت کا استحقاق کسی کو حاصل نہیں ہے : 8 52
58 مبلغ حضرات کے لیے تنبیہ : 9 52
59 انسان اپنے عمل کا وزن متعین نہیں کر سکتا : 9 52
60 صحیح مقام ـ نیکیاں بھی، استغفاربھی : 9 52
61 عبادت کے بعد استغفار اور اس کی حکمت : 9 52
62 مثال سے وضاحت : 10 52
63 فہم دین کورس اور حضرت اقدس نوراللہ مرقدہ 11 1
64 فہمِ حدیث 16 1
65 نبوت و رسالت 16 64
66 جنت میں مومنین کو جو دیدار الہٰی نصیب ہو گا اس وقت حجاب اُٹھا دیا جائیگا : 16 64
67 معراج کے موقع پر نبی ۖ کو حاصل ہوا : 16 64
68 رسول اللہ ۖ نے حجاب نوری کو آنکھوں سے دیکھا : 19 64
69 فرقہ واریت کیا ہے ؟ اور کیوں ہے؟اورسدباب کیا ہے؟ 20 1
70 فرقہ واریت کے مراکز : 20 69
71 تا ریخی شہادت : 23 69
72 دارالعلوم دیوبند ـ حقائق ـ تاریخ 28 1
73 اور مولاناشاہ احمد نورانی کی غلط فہمی 28 72
74 انسانیت کے خلاف جرائم 32 1
75 واجپائی اور مودی پربرطا نیہ، بلجیم اور 32 74
76 عالمی خبریں 37 1
77 برطانوی مسلمانوں کو تعصب کا نشانہ بنایا جارہاہے 37 76
78 تجھے اٹھکیلیاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں 39 76
79 خوا نِ خلیل 40 1
80 تمہید طبع خوا نِ خلیل 40 79
81 خوانِ خلیل 42 79
82 دینی مسائل 55 1
83 ( تیمم کا بیان ) 55 82
84 تیمم کی سنتیں : 55 82
86 تیمم کا مسنون طریقہ : 55 82
87 متفرق مسائل : 56 82
88 تحریک احمدیت 58 1
89 شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار : 58 88
90 جوبلی تقریبات 59 88
91 جاسوس نبی : 60 88
92 تقریظ وتنقید 63 1
93 سمجھ میں نہ آنے والی منطق 65 1
Flag Counter