رہتی ہے یہ نہیں کہ اس کے کسی ایک حصہ میں برکت ہو اور کسی میں نہ ہو بلکہ صبح تک برابر برکات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
شب قدر کا پیغام
لہٰذا اس رات کی تلاش میں ہم سب کو فکر کرنا چاہئے ، اس کے لئے جد وجہد کرنی چاہئے، دنیا کے لئے ہم لوگ کتنی راتیں جاگ لیتے ہیں مزدور اور کسان بعض دفعہ پوری رات جاگتا ہے، مسافر کبھی رات بھر جاگتا رہتا ہے… تو اتنی قیمتی دولت کے لئے اگر چند راتیں ہم جاگنے کا اہتمام کرلیں تو کیا مشکل ہے، بس قدر کی ضرورت ہے، کسی نے خوب کہا ہے۔
مَنْ لَمْ یَعْرِفْ قَدْرَ اللَّیْلَۃِ لَمْ یَعْرِفْ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ… جو رات کی قدر نہ جانے وہ لیلۃ القدر کو کیا جانے، رات کے قیمتی اوقات کی قدر دانی کرنا چاہئے۔
یہ رات ہر ایمان والے کو یہ پیغام دیتی ہے کہ اے بندہ مومن! خدا کی رحمت لوٹ لے، غفلت وسستی چھوڑ دے کریم کے دربار میں آجا وہ بڑا معاف کرنے والا ہے، بڑی جود وعطا والا ہے، اس کی رحمت نوازنے کے لئے بہانہ ڈھونڈتی ہے۔
؎ رحمت حق بہانہ می جوید بہانمی جوید
شب قدر میں معمولات کیا ہوں؟
مشائخ نے لکھا ہے کہ شب قدر میں ہر چیز اللہ کے سامنے سجدہ کرتی ہے حتی کہ درخت زمین پر گرجاتے ہیں پھر اپنی جگہ کھڑے ہو جاتے ہیں… مگر ایسی چیزوں کا تعلق امور کشفیہ سے ہے جو ہر شخص کو محسوس نہیں ہوتے۔