Deobandi Books

شب قدر کا پیغام ۔ امت مسلمہ کے نام

18 - 34
 متوجہ ہوجا، غفلت تیرے لئے زیبا نہیں ہے، وہ کریم آقا ہے جس کا اندازِ کرم یہ ہے۔
مَنْ تَقَرَّبَ اِلَیَّ شِبْرًا تَقَرَّبْتُ اِلَیْہِ ذِرَاعًا وَمَنْ تَقَرَّبَ اِلَیَّ ذِرَاعًاتَقَرَّبْتُ اِلَیْہِ بَاعاً وَمَنْ اَتَانِی یَمْشِیْ اَتَیْتُہٗ ہَرْوَلَۃً۔
جو میری طرف ایک بالشت بڑھتا ہے میں اس کی طرف ایک ہاتھ بڑھتا ہوں اورجو میری طرف ایک ہاتھ بڑھتا ہے میں اس کی طرف دو ہاتھ بڑھتا ہوں، اور جو میری طرف چل کر آتا ہے میری رحمت اس کو لپک کرلے لیتی ہے۔
دنیا کی چند کوڑیوں کی خاطر زندگی کی کتنی راتیں جاگ کر لوگ گذار دیتے ہیں اور اس پر انہیں ذرا بھی بوجھ نہیں پڑتا،کیا دین کی خاطررمضان کی چند راتیں یا ایک رات نہیں جاگ سکتے، بس دل پر لینے اور دل میں سماجانے کی بات ہے۔
لیلۃ القدر کو لیلۃ القدر کیوں کہتے ہیں؟
یہ رات بڑی عظمت وشرافت والی ہے، اس کو لیلۃ القدر کہتے ہی اس لئے ہے کہ اس میں عظمت وشرف ہے، قدر کے ایک معنی عظمت وشرف کے ہے، امام زہری وغیرہ علماء نے اس جگہ یہی معنی لئے ہیں،اور جس نے اس رات میں اپنے آپ کو عبادت ودعامیں لگادیا وہ بھی عظمت وشرف والا ہوگیا۔
ابوبکر وراق کہتے ہیں کہ اس رات کو لیلۃ القدر اس لئے کہتے ہیں کہ جس آدمی کی اس سے پہلے اپنی بے عملی کے سبب کوئی قدروقیمت نہ تھی، اس رات میں توبہ واستغفار اور عبادت کے ذریعہ وہ صاحب قدر وشرف بن جاتا ہے۔ 
(مستفاد از معارف القرآن)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 امت محمدیہ کی فضیلت 4 1
4 اس امت کی خصوصیت اور موسیٰؑ کی درخواست 5 1
5 اس امت کی دوسری خصوصیت 6 1
7 اس امت کی پانچویں اور چھٹی خصوصیت 8 1
8 اس امت کی تیسری اور چوتھی خصوصیت 6 1
9 اس امت کی ساتویں خصوصیت اور موسیٰؑ کی درخواست 9 1
10 شب قدر کی فضیلت وعظمت 10 1
11 قرآن کا نزول کب ہوا؟ 10 1
12 شب قدر کتنی اہم رات ہے 11 1
13 شب قدر میں پچھلے گناہوں کی مغفرت 12 1
14 شب قدر کی سب سے بڑی فضیلت 13 1
15 اس امت کے لئے تیز پرواز کی صورتیں 13 1
16 اس امت کے ساتھ اللہ کا خصوصی فضل ڈیوٹی کم اور وظیفہ زیادہ 14 1
17 شب قدر کا انعام امت کو کیوں ملا؟ 16 1
18 شب قدر کے انعام کا سبب 16 1
19 ان گھڑیوں کی قدرکرو 17 1
20 شب قدر کا پیغام امت کے نام 17 1
21 لیلۃ القدر کو لیلۃ القدر کیوں کہتے ہیں؟ 18 1
22 لیلۃ القدر کی دوسری وجہ تسمیہ 19 1
23 لیلۃ القدر کی تیسری فضیلت 20 1
24 لیلۃ القدر میں فرشتوں کا زمین پر اترنا 20 1
25 جبرئیل امین فرشتوں کے جھرمٹ کے ساتھ زمین پر 22 1
26 شب قدر کونسی رات ہے؟ 23 1
27 قدر دانوں کو یہ رات مل جاتی ہے 24 1
28 آخری عشرہ کی فضیلت 25 1
29 شب قدر کو مبہم رکھا گیا 26 1
30 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے ساتھ شفقت ورحمت 26 1
31 جھگڑے کی نحوست 27 1
32 شب قدر کے اخفا کی مصلحتیں پہلی مصلحت 28 1
33 دوسری اور تیسری مصلحت 29 1
34 یہ رات شاہانہ جشن کی رات ہے 29 1
35 یہ رات سراپا سلام ہے 30 1
36 شب قدر کا پیغام 31 1
37 شب قدر میں معمولات کیا ہوں؟ 31 1
Flag Counter