Deobandi Books

شب قدر کا پیغام ۔ امت مسلمہ کے نام

13 - 34
شب قدر کی سب سے بڑی فضیلت
پہلی اور سب سے بڑی فضیلت شب قدر کی یہ ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ نے اپنا قرآن اتارا، نزول قرآن کا عظیم واقعہ اس شب میں ہوا۔ آگے دوسری بڑی فضیلت بتاکر اللہ تعالیٰ اس کی عظمت ظاہر فرمارہے ہیں۔
لَیْلَۃُ الْقَدْرِ خَیْرٌ مِنْ اَلْفِ شَہْرٍ
شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
ایک رات کی عبادت ہزار مہینوں سے بہتر… اور ہزار مہینوں کے تیراسی سال چارماہ بنتے ہیں، ایک رات کی عبادت کا اتنا بڑا ثواب!
پھر عجیب بات یہ کہ ہزار مہینوں کے برابر نہیں کہا بلکہ… خَیْرٌ مِنْ اَلْفِ شَہْرٍ ہزار مہینوں سے بہتر… کتنا بہتر؟اس کی کوئی حد نہیں بتلائی۔
دگنی، چوگنی، دس گنی، سوگنی… سارے ہی احتمالات ہوسکتے ہیں۔
اس امت کے لئے تیز پرواز کی صورتیں
درحقیقت اللہ تعالیٰ اس امت کو تیز پرواز کی راہیں عطا فرماتا ہے۔
سفر کی سواریاں مختلف قسم کی ہوتی ہیں، ایک سفر بیل گاڑی سے ہوتا ہے، گدھے اور خچر سے ہوتا ہے، یہ بہت دھیمی رفتار کا سفر ہے۔
اس سے تیز سفر گھوڑے کی سواری سے ہوتا ہے، اس سے تیز بس ،کار اور ٹرین کا ہوتا ہے۔اس سے تیز اور تیزتر سفر ہوائی جہاز کا ہوتا ہے جو مہینوں کا اور دنوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرلیتا ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 امت محمدیہ کی فضیلت 4 1
4 اس امت کی خصوصیت اور موسیٰؑ کی درخواست 5 1
5 اس امت کی دوسری خصوصیت 6 1
7 اس امت کی پانچویں اور چھٹی خصوصیت 8 1
8 اس امت کی تیسری اور چوتھی خصوصیت 6 1
9 اس امت کی ساتویں خصوصیت اور موسیٰؑ کی درخواست 9 1
10 شب قدر کی فضیلت وعظمت 10 1
11 قرآن کا نزول کب ہوا؟ 10 1
12 شب قدر کتنی اہم رات ہے 11 1
13 شب قدر میں پچھلے گناہوں کی مغفرت 12 1
14 شب قدر کی سب سے بڑی فضیلت 13 1
15 اس امت کے لئے تیز پرواز کی صورتیں 13 1
16 اس امت کے ساتھ اللہ کا خصوصی فضل ڈیوٹی کم اور وظیفہ زیادہ 14 1
17 شب قدر کا انعام امت کو کیوں ملا؟ 16 1
18 شب قدر کے انعام کا سبب 16 1
19 ان گھڑیوں کی قدرکرو 17 1
20 شب قدر کا پیغام امت کے نام 17 1
21 لیلۃ القدر کو لیلۃ القدر کیوں کہتے ہیں؟ 18 1
22 لیلۃ القدر کی دوسری وجہ تسمیہ 19 1
23 لیلۃ القدر کی تیسری فضیلت 20 1
24 لیلۃ القدر میں فرشتوں کا زمین پر اترنا 20 1
25 جبرئیل امین فرشتوں کے جھرمٹ کے ساتھ زمین پر 22 1
26 شب قدر کونسی رات ہے؟ 23 1
27 قدر دانوں کو یہ رات مل جاتی ہے 24 1
28 آخری عشرہ کی فضیلت 25 1
29 شب قدر کو مبہم رکھا گیا 26 1
30 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے ساتھ شفقت ورحمت 26 1
31 جھگڑے کی نحوست 27 1
32 شب قدر کے اخفا کی مصلحتیں پہلی مصلحت 28 1
33 دوسری اور تیسری مصلحت 29 1
34 یہ رات شاہانہ جشن کی رات ہے 29 1
35 یہ رات سراپا سلام ہے 30 1
36 شب قدر کا پیغام 31 1
37 شب قدر میں معمولات کیا ہوں؟ 31 1
Flag Counter