کی عبادت کو اس مجاہد کی عمر بھر کی عبادت یعنی ایک ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا۔
(تفسیر مظہری)
ان گھڑیوں کی قدرکرو
لہٰذا اس رات کی خوب قدر کرنا چاہئے،اس رات کو طاعت وعبادت میں گزارنا چاہئے، اللہ کی طرف متوجہ ہوکر اس سے خوب دعائیں کی جائیں،غفلت وسستی میں اس کو ضائع نہیں کرنا چاہئے۔
یہ رات بڑی مبارک اور رمضان کی ساری ہی گھڑیاں بڑی مبارک ہیں جس میں حق تعالیٰ شانہٗ فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہیں۔
حدیث میں ہے ’’بَاہٰی بِہِمْ مَلٰئِکَتَہٗ‘‘ اللہ تعالیٰ فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہیں …اس لئے اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا… (جب اللہ فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہو تو) فَارُو اللّٰہَ مِنْ اَنْفُسِکُمْ خَیْرًا‘‘ تو اللہ کے بندو! اللہ کو اپنی طرف سے خیر دکھلاؤ، جب اس کی نگاہ کرم تمہارے اوپرپڑے تو وہ تمہیں خیر ہی پر دیکھے۔
شب قدر کا پیغام امت کے نام
جب بات ایسی ہی ہے کہ یہ رات بڑی بابرکت ہے اس کا ثواب اتنا بڑا ہے ، اور خدا تمہیں یہ اعزاز دے رہا ہے کہ وہ خود بھی فرشتوں کے سامنے فخر کرتا ہے اور تمہارے اعزاز واکرام میں فرشتوں کو گروہ در گروہ زمین پر اتارتا ہے… تویہ رات پوری امت کے نام یہ پیغام دے رہی ہے کہ … اے امت مسلمہ! اٹھ اور اللہ کی طرف