Deobandi Books

شب قدر کا پیغام ۔ امت مسلمہ کے نام

14 - 34
اللہ تعالیٰ نے ایسے مواقع امت کو تیز پرواز کے لئے دئیے ہیں، تاکہ امت تھوڑے وقت میں لمبا سفر کرسکے، اس امت کی عمریں چھوٹی ہیں۔
ایک رات کا ثواب تیراسی سال چار مہینے… اگر کسی خوش نصیب کو زندگی کے دس سال کی دس راتیں مل گئیں تو اس کے کھاتے میں تقریباً ساڑھے آٹھ سو سال کی پرواز، اور اگر بیس راتیں زندگی میں میسر آگئی تو کتنی پرواز؟
 تقریباً سترہ سو سال… ساٹھ ستر سال کی عمر میں سے سترہ سو سال سے زیادہ کی پرواز کرسکتا ہے، یہ اللہ تعالیٰ کا اس امت پر کتنا بڑا انعام ہے کہ اس کو تقرب الی اللہ اور وصول الی اللہ کے لئے کیسی زبردست پرواز عطا کی کہ یہ امت اپنی چھوٹی عمر میں وہ پرواز کرسکتی ہے جو پرواز پچھلی امتیں سینکڑوں سال میں نہیں کرسکیں۔
اس امت کے ساتھ اللہ کا خصوصی فضل ڈیوٹی کم اور وظیفہ زیادہ
اسی لئے حدیث میں فرمایا
اِنَّمَا مَثَلُکُمْ وَمَثَلُ الْیَہُوْدِ وَالنَّصَارٰی… کہ تمہاری اور تم سے پہلی امتوں یہود ونصاریٰ کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی آدمی کچھ مزدورکام پر رکھے اور ان مزدوروں سے کہے۔
مَنْ یَّعْمَلُ لِی اِلٰی نِصْفِ النَّہَارِ عَلٰی قِیْرَاطٍ قِیْرَاطٍ
کون صبح سے دوپہر تک میرے پاس کام کرے گا، مزدوری کرے گا جس کی مزدوری میں ایک قیراط دونگا۔ پس یہود نے ایک قیراط مزدوری پر صبح سے ظہر تک کام

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 امت محمدیہ کی فضیلت 4 1
4 اس امت کی خصوصیت اور موسیٰؑ کی درخواست 5 1
5 اس امت کی دوسری خصوصیت 6 1
7 اس امت کی پانچویں اور چھٹی خصوصیت 8 1
8 اس امت کی تیسری اور چوتھی خصوصیت 6 1
9 اس امت کی ساتویں خصوصیت اور موسیٰؑ کی درخواست 9 1
10 شب قدر کی فضیلت وعظمت 10 1
11 قرآن کا نزول کب ہوا؟ 10 1
12 شب قدر کتنی اہم رات ہے 11 1
13 شب قدر میں پچھلے گناہوں کی مغفرت 12 1
14 شب قدر کی سب سے بڑی فضیلت 13 1
15 اس امت کے لئے تیز پرواز کی صورتیں 13 1
16 اس امت کے ساتھ اللہ کا خصوصی فضل ڈیوٹی کم اور وظیفہ زیادہ 14 1
17 شب قدر کا انعام امت کو کیوں ملا؟ 16 1
18 شب قدر کے انعام کا سبب 16 1
19 ان گھڑیوں کی قدرکرو 17 1
20 شب قدر کا پیغام امت کے نام 17 1
21 لیلۃ القدر کو لیلۃ القدر کیوں کہتے ہیں؟ 18 1
22 لیلۃ القدر کی دوسری وجہ تسمیہ 19 1
23 لیلۃ القدر کی تیسری فضیلت 20 1
24 لیلۃ القدر میں فرشتوں کا زمین پر اترنا 20 1
25 جبرئیل امین فرشتوں کے جھرمٹ کے ساتھ زمین پر 22 1
26 شب قدر کونسی رات ہے؟ 23 1
27 قدر دانوں کو یہ رات مل جاتی ہے 24 1
28 آخری عشرہ کی فضیلت 25 1
29 شب قدر کو مبہم رکھا گیا 26 1
30 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے ساتھ شفقت ورحمت 26 1
31 جھگڑے کی نحوست 27 1
32 شب قدر کے اخفا کی مصلحتیں پہلی مصلحت 28 1
33 دوسری اور تیسری مصلحت 29 1
34 یہ رات شاہانہ جشن کی رات ہے 29 1
35 یہ رات سراپا سلام ہے 30 1
36 شب قدر کا پیغام 31 1
37 شب قدر میں معمولات کیا ہوں؟ 31 1
Flag Counter