تھوڑااتارنا، سب سے پہلے قرآن یکبارگی اللہ تعالیٰ نے لوح محفوظ سے بیت العزت میں سماء دنیا پر اتارا۔ یہ بیت العزت میں یکبارگی قرآن شب قدر میں اتارا جس کو قرآن میں ایک جگہ کہا
شَہْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْ اُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرْآنُ ہُدًی لِلنَّاسِ
رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا جو ہدایت کا ذریعہ ہے لوگوں کے لئے …اس کے بعد بیت العزت سے جبرئیل امین تیئس سال کے عرصہ میں تھوڑا تھوڑا کرکے لاتے رہے، سب سے پہلی آیتیں قرآن کریم کی جو غار حرا میں نازل ہوئیں وہ سورۂ اقرأ کی آیتیں ہیں۔
اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ۔ خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ
شب قدر کتنی اہم رات ہے
اللہ تعالیٰ آگے اس رات کا تعارف کرواتے ہیں
وَمَااَدْرٰکَ مَا لَیْلَۃُ الْقَدْرِ
آپ کو پتہ ہے لیلۃ القدر کیا ہے؟ اس کی عظمت شان کیا ہے؟کیا عجیب تعبیر ہے جو اس کی عظمت ظاہر کررہی ہے۔
لوگو!تمہارے اوپر ایک مہینہ آرہا ہے جس میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
مَنْ حَرَمَہَا فَقَدْ حَرَمَ الْخَیْرَ کُلَّہٗ وَلاَیَحْرَمَ خَیْرَہَا اِلاَّمَحْرُوْمٌ۔
(ابن ماجہ)